تنسخہ
(Replicon سے رجوع مکرر)
تنسخہ (replicon) کا لفظ علم وراثیات میں کسی DNA یا RNA کے ایک ایسے سالمے (یا بالفاظ مخصوصہ، حصے) کے لیے استعمال ہوتا ہے کہ جو اپنے تنسخ (replication) کے وقت کسی واحد مبدائے تنسخ (origin of replication) سے یتنسخ (replicate) ہوتا ہو۔ سادہ الفاظ میں اس بات کو یوں کہا جا سکتا ہے کہ جب کسی جاندار خلیۓ میں اس کا وراثی مادہ یعنی DNA اپنی نقل تیار کرتا ہے تو نقل تیار کرنے کا یہ عمل تنسخ کہلاتا ہے اور اس کے شروع ہونے کا مقام مبدائے تنسخ کہا جاتا ہے؛ DNA میں ایسے بہت سے مبدائے تنسخ کے مقامات ہوتے ہیں۔ اب DNA کا وہ تمام حصہ جو اپنی نقل تیار کرنے کے لیے کسی ایک مبدائے تنسخ کو استعمال کرتا ہو تو اسے تنسخہ کہا جاتا ہے جس کی جمع تنسخات کی جاتی ہے۔