ثانوی ذخیرہ کے آلات

(Secondary Storage Unit سے رجوع مکرر)

ثانوی ذخیرہ کے آلات کو ہم انگریزی میں سیکنڈری سٹوریج یونٹ کے نام سے جانتے ہیں۔ کمپیوٹر کی اپنی یاداشت بہت محدود ہوتی ہے۔ یہ صرف دیے گئے ڈیٹا کو عارضی طور پر محفوظ کر سکتا ہے۔ لیکن جب ڈیٹا کو یا معلومات کو زیادہ لمبے عرصے کے لیے محفوظ کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے ہم ثانوی ذخیرہ کے آلات استعمال کرتے ہیں۔ اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔

  1. مقناطیسی آلات
  2. بصری آلات

مقناطیسی آلات

ترمیم

ان آلات میں ہم عموماً ہارڈ ڈسک استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے کئی دیگر اقسام بھی استعمال ہوتی تھیں جیسا کہ فلاپی اور زپ ڈسک وغیرہ۔ مگر آج کل ان کا استعمال کافی کم ہو گیا ہے۔ ان کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان میں ڈیٹا کو مستقل طور سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ مستقل اس طرح سے ہوتا ہے کہ اس کو جب تک تبدیل نہ کیا جائے۔ یعنی قابلِ تبدیل ذخیرہ ہوتا ہے۔

بصری آلات

ترمیم

ان میں بصری یعنی آپٹیکل آلات آتے ہیں۔ عموماً لیزر کی مدد سے یہ کام سر انجام دیا جاتا ہے۔ لیزر کی مدد سے ڈیٹا لکھا اور مٹایا اور پھر سے لکھا جاتا ہے۔ اس درجہ میں کئی اقسام ہیں۔ جیسے CD ROM، CD R/W اور DVDکی مختلف اقسام۔