سیرین تھریونین حرکی خامرہ
سیرین تھریونین کائنیز دراصل ایک طرح کا خامرہ ہے جو جاندار اجسام میں پایا جاتا ہے اور اس کو کو سیرین تھریونین لحمیاتی کائنیز بھی کہتے ہیں۔ یہ خامرہ سیرین نامی امائنوایسڈ اور تھریونین نامی امائنوایسڈ پر موجود ہائڈروآکسائل گروہ کی فاسفوریت کرتا ہے۔ جیسا کہ اوپر کے بیان میں اندازہ ہوا کہ یہ اصل میں ایک طرح کا حرکی خامرہ یعنی Kinase ہے اور چونکہ یہ امائنو ترشے میں فاسفورس گروہ داخل کرتا ہے یعنی اس کی فاسفوریت کرتا ہے اور چونکہ امائنو ترشے ہی لحمیات بناتے ہیں لہذا اس قسم کے حرکی خامرے کو لحمیاتی حرکی خامرہ بھی کہتے ہیں۔
نظمیت
ترمیمنظمیت دراصل regulation کو کہا جاتا ہے اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کسی کیمیائی مادے کو جسم میں کس طرح دوسرے مادوں کے ذریعہ نظم و ضبط میں رکھا جاتا ہے۔
مذکورہ خامرے کو جسم میں رونما ہونے والے مختلف افعال سے نظم میں رکھا جاتا ہے مثال کہ طور پر DNA میں پیدا ہونے والا کوئی نقصان یا خرابی، اس کے علاوہ اسے مختلف کیمیائی مرکبات کے ذریعہ سے بھی نظم میں رکھا جاتا ہے جن میں مندرجہ ذیل اہم ہیں۔
انتخابیت
ترمیمحیاتیات میں انتخابیت (selectivity) سے مراد یہ ہوتی ہے کہ کوئی سالمہ جسم میں موجود بہت سے سالمات یا جوہروں کے درمیان کیسے اور کس حسن کارکردگی سے اپنے مقصد کا سالمہ یا جوہر چنتا ہے یا اس کا انتخاب کرتا ہے
اگرچہ تمام سیرین تھریونین حرکی خامرے ہی سیرین اور تھریونین کے ثمالہ (residues) کی اپنے مخصوص مقام (substrates) کے طور پر فاسفوریت کرتے ہیں مگر یہ اس دوران تعین شدہ ثمالہ پر ہی فاسفوریت کا عمل پیدا کرتے ہیں اور اس کا انتخاب کرتے وقت یہ اس متعلقہ ثمالہ کی فاسفوری قبولگر (phospho-acceptor) کی جانب ہونے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ منتخب کردہ مقامات متفق متوالیہ یعنی consensus sequence کے دائرے میں ہوتے ہیں تاکہ خامرے کی ہمہ گیری قائم رہے۔
چونکہ ان متفق متوالیات کے مقامات پر جو جو رکیزہ کے ثمالات ہوتے ہیں (جن کی یہ خامرہ فاسفوریت کرے گا) وہ اس خامرے یعنی kinase میں موجود مہمیزی شگاف (catalytic cleft) کے ساتھ کئی مقامات پر تعلق پیدا کرتے ہیں یا اس سے جڑتے ہیں (یہ جڑنے کا عمل عام طور پر آبگریزی قوتوں اور آئنی بند کے ذریعہ ہوتا ہے) اور وجہ سے یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ kinase خامرے عام طور پر کسی ایک رکیزے (substrate) کے لیے مخصوص نہیں ہوتے بلکہ ایسے رکیزوں کے ایک خاندان کی فاسفوریت کرسکتے ہیں جو مشترکہ پہچان کی ترتیب یا متوالیت رکھتے ہوں۔
ان حرکی خامروں یعنی kinases کے مہمیزی ساحات (catalytic domains) کیمیائی طور پر بہت محفوظی ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان میں عرصہ دراز سے اپنے وراثوں یا genes کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت چلی آ رہی ہے اور اسی وجہ سے ان کو بنانے والے وراثے یا جینز (جنکو محرکیہ یا kinome کہا جاتا ہے) میں پایا جانے والا اختلاف ہی دراصل ان کے ذریعہ الگ الگ رکیزوں کی فاسفوریت کا باعث بنتا ہے۔
ان کی انتخابیت کے سلسلے میں ایک آخری اہم بات یہ کہ ان میں سے بہت سے kinases ایسے ہوتے ہیں جن کی اپنے اپنے کاذب رکیزوں یا pseudosubstrates کے ذریعہ مانعیت یا inhibition ہوتی ہے یعنی وہ کاذب رکیزے ان کو ان کے کام سے روکنے کی طاقت رکھتے ہیں اور ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ یہ کاذب رکیزے بھی دراصل اصل اور سچے رکیزوں (مثلا serine اور threonine) کی طرح ان خامروں کے مہمیزی شگافوں میں جڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ان کاذب رکیزوں کو کسی طرح سے ہٹا دیا جائے تو اس طرح kinase کے مہمیز شگاف خالی ہوجاتے ہیں اور یہ دوبارہ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں یا کردیتے ہیں۔
ای سی عدد
ترمیمای سی عدد سے مراد کسی خامرے کا وہ عدد ہوتا ہے جو اس کو Enzyme Commission number کے تحت دیا جاتا ہے اس کو اردو میں ماموریۂ خامری عدد کہا جاتا ہے۔
زیادہ تر سیرین تھریونین حرکی خامروں کا اپنا مخصوص اور علاحدہ ای سی عدد نہیں ہے اور ان کے لیے مجموعی طور پر 2.7.11.1 اختیار کیا جاتا ہے۔ پہلے ان کو ای سی عدد، 2.7.1.37 میں رکھا جاتا تھا جو ان تمام خامروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو لحمیات کی فاسفوریت کرتے وقت ATP کو ADP میں تبدیل کردیتے ہیں۔ اس خامروں کے زمرے کی Nomenclature Committee of IUBMB (NC-IUBMB) کی جانب سے نظر ثانی کی جا رہی ہے اور یہ خیال پایا جاتا ہے کہ اس بار یہ سیرین تھریونین حرکی خامرے اپنا الگ مخصوص ای سی عدد حاصل کر لیں گے۔
اقسام
ترمیمسیرین تھریونین حرکی خامروں یا serine threonine kinases کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن کے نام ذیل میں درج کیے جا رہے ہیں ان کی مزید تفصیل کے لیے ان کے اپنے صفحات مخصوص ہیں۔