علاقہ سیکاسو (Sikasso) جمہوریہ مالی کا انتہائی جنوبی علاقہ ہے جس کا صدرمقام اسی نام کا شہر سکاسو ہے جو مالی کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ اہم رہائشی گروہوں میں سینوفو (Senoufo) جو گلہ بانی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ساماگو (Samago) جو مالی کے مشہور کسان ہیں اور مالی کا سب سے بڑا لسانی گروہ بمبارا ہیں۔ معاشیات کی زیادہ تر انحصار گلہ بانی اور زراعت پر ہے اور علاقہ مالی کا سب سے زیادہ بارش والا علاقہ ہے۔

علاقہ سیکاسو کو سات سرکل میں تقسیم کیا گيا ہے۔

علاقہ کا جنوب مغربی علاقہ روایتی طور پر واسولو (Wassoulou) کے نام سے مشہور ہے، جس کی پہچان روائیتی موسیقی اور شکار کی روایات ہیں۔ واسولو کا اہم شہر یانفولیلا (Yanfolila) ہے۔

دیگر اہم شہروں میں بوگونی (Bougouni) ہے جو مالی کے وفاقی دار الحکومت بماکو میں داخلہ کے اہم راستے پر واقع ہے۔ دوسرا اہم شہر کوٹیالا ہے جو ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے اہم ترین ہے اور مالی کی برآمدی مصنوعات کی تیاری کا اہم گڑھ ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم