تحرک معاشرہ
(Social mobility سے رجوع مکرر)
تحــّــُرکِ معاشرہ (social mobility) کسی بھی معاشرے میں موجود اس درجے کو کہا جاتا ہے جس میں اس معاشرے کے کسی فرد کا اس کی زندگی کے دوران یا اس کی نسل کا، معاشرے میں مقام (social status) تبدیل ہونے کے امکانات ہوں۔ اول الذکر صورت حال کو درالنسل تحرک (intra-generational mobility) اور بعد الذکر کو بین النسل تحرک (inter-generational mobility) کہا جاتا ہے۔