اختصاصی کشیدی حقوق

(Special Drawing Rights سے رجوع مکرر)

اختصاصی کشیدی حقوق (special drawing rights) جس کو اوائل الکلمات کے اعتبار سے ایس۔ ڈی۔ آر (SDR) بھی کہا جاتا ہے، اصل میں کسی ملک کا روپیہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں کھاتوں کی جمع تفریق کا ایک نظام ہے ؛ یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک قسم کا مذخورہ (reserve)[1] یعنی مالیاتی نعم البدل ذخیرہ ہے۔ ایس۔ ڈی۔ آر (SDR) کی مالیت کا انحصار صرف ڈالر پر نہیں بلکہ کئی ملکوں کے زرِ مبادلہ پر ہے۔ اس سے اگر کسی ایک ملک کے زرِمبادلہ میں کوئی تبدیلی ہو تو ایس۔ ڈی۔ آر (SDR) پر بہت زیادہ اثر نہیں ہوتا۔ اور رکن ممالک کے کھاتے ڈالر کی قیمت میں تبدیلی کے اثر سے محفوظ رہتے ہیں۔ شروع میں ایک ایس۔ ڈی۔ آر کی قیمت 1.44 ڈالر کے برابر تھی۔ رکن ممالک کو تو ڈالر، پونڈ یا ین وغیرہ ہی ملتے ہیں مگر اس کا اندراج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کھاتوں میں ایس۔ ڈی۔ آر میں کیا جاتا ہے۔

وجہ تسمیہ

ترمیم

یہاں اردو وجہ تسمیہ یوں ہے کہ special تو خاص یا اختصاصی کو کہا جاتا ہے جبکہ drawing اصل میں draw سے متخذ (یعنی اخذ کیا ہوا) ہے اور rights حقوق کو کہا جاتا ہے۔ drawing کا لفظ یہاں کچھ نکالنے یا اخذ کرنے کے معنوں میں آتا ہے جس کے لیے بہترین اردو متبادل متخذ [2] ہوگا لیکن پھر یہ لفظ drawing کے کچھ بنانے یا لکیر وغیرہ کھینچنے کے معنوں سے دور محسوس ہوتا ہے اس لیے یہاں کشید کا لفظ اختیار کیا گیا ہے جس کے معنی بھی متخذ (draw) کے ہی آتے ہیں (حوالہ لغت)۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم