ترک ریڈیو وٹیلی ویژن کارپوریشن
پیش نظر مضمون کسی اشتہار کی مانند معلوم ہوتا ہے۔ براہ مہربانی مضمون کے مواد کو غیر جانبدارانہ نقطہ نظر سے دوبارہ تحریر کریں اور فاضل روابط کو ختم کر کے اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ |
ٹی آر ٹی یا ترک ریڈیو وٹیلی ویژن کارپوریشن ترکی کا "عوامی نشریات " ہے جس کا قیام یکم مئی 1964 میں عمل میں آیا۔ 5 مئی 1927 کو اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا ریڈیو کا ادارہ بھی اسی تاریخ سے ٹی آر ٹی کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ بٹن دبانے یا پھر چینل گھمانے پر ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جانے والے ریڈیو کے ساتھ 1960 کی دہائی کے آخر میں ایک نیا دوست اس کے ساتھ شامل ہوا یعنی ٹیلی ویژن۔ ترکی میں ٹیلی ویژن پہلی دفعہ 31 جنوری 1968 میں ٹی آر ٹی کے وسیلے سے متعارف ہوا۔ 81 سالہ ریڈیو اور 40 سالہ ٹیلی ویژن نشریات کے ساتھ ٹی آر ٹی جمہوریت کی تاریخ کا حافظہ بننے کے ساتھ ساتھ مہارت، تعمیر اور ذمہ داری کے نقۡطہ نظر سے ایک بااعتماد اخوت اور اتحاد کا نشان بن گیا۔ اپنے کارکنوں کے عزم اور فداکاری کی وجہ سے ٹی آر ٹی نے ترک قوم کے دلوں مین کبھی نہ ختم ہونے والا مقام حاصل کیا ہے۔ ترکی کے نشر و اشاعت کی درس گاہ بننے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارے کی حیثیت سے آج کے دور تک پہنچنے والے ٹی آر ٹی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبہ نشریات ٰ٘ن کامیاب ترین پروگراموں کو بھی پروان چڑھایا۔ اس صورتِ حال میں قدرتی طور پر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور رنگین پروگرام ترکی ٹیلی ویژن کی رونق بنا۔ ٹی آر ٹی نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں صرف ایک نشریاتی ادارے ہونے پر ہے انحصار نہیں کیا بلکہ ایک گہری بنیادوں کے حامل تعلیمی ادارے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ اور یہ زیر بحث کردار صرف نشریات سے وابستہ عملے کی ہی تعلیم و تربیت کے حوالے سے نہیں بلکہ فراہم کردہ خبروں اور معلومات کے ذریعے اپنے ناظرین کی تعلیم و تربیت کے نقطہ نظر سے بھی ایک ناقابلِ فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ اس طرح کے با معنی اور اہم مشن کے حامل ٹی آر ٹی نے غیر جانبدار ،قابلِ اعتماد خبر فراہم کرنے کے نقطہ نظر اور عوامی نشریات کے اصول کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انمول معیار کے پروگراموں کے ذریعے دنیا کے گنے چنے نشریاتی اداروں میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کو ان عنوانات کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے۔
قسم | ٹیلی ویژن اسٹیشن- ریڈیو اسٹیشن |
---|---|
ملک | ترکی |
دستیابی | قومی |
مالک | ٹی آر ٹی (Türkiye Radyo Televizyon Kurumu) |
تاریخ شروعات | مئی 1, 1964 (radio, as ٹی آر ٹی) جنوری 31, 1968 (TV) |
باضابطہ ویب سائٹ | www.trt.net.tr |
ذمہ دار اور قابلِ بھروسا خبر رسانی
ترمیمامریکا۔ واشنگٹن۔ بلجیئم۔ برسلز۔ مصر۔ قاہرہ۔ جرمنی۔ برلن۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ۔ نکوسیا۔ آذربایئجان۔ باکو۔ ترکمانستان۔ اشک آباد۔ ازبکستان۔ تاشقند اور دنیا کے ہر گوشے میں اپنے رپورٹروں کے ذریعے مختصر یہ کہ امریکا سے یورپ اور ایشیا تک، مشرقِ وسطی سے کاکیشیا تک اہم ترین مراکز میں کھولے گئے دفتروں اور نمائندوں کے ذریعے ٹی آر ٹی ترکی ہی نہیں تمام دنیا تک اپنی آواز پہنچا رہا ہے۔ اس کے عالاوہ استنبول،ازمیر،انطالیہ ،چوکورووا،دیارباقر،ایرزوروم اور ترابزون کے ضلعی دفتروں میں سے ہر ایک میں اپنے شعبے میں ماہر اور تجربہ کار رپورٹر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی کے ہر حصے میں علاقائی نمائندوں کی مدد سے ایک متحرک نیوز نیٹ ورک قائم ہے۔ یہ ادارہ درست،غیر جانبدار،قابلِ اعتبار خبر رسانی کے اصول کی وجہ سے اپنے سامعین و ناظرین کے ذہن میں ایک اعتبار کی علامت ہے۔
ہر عمر اور کلچر کے انسانوں کے لیے نشریات
ترمیمیہ ادارہ تعلیم و ثقافت، موسیقی و تفریح،بچوں اور کھیلوں کے پروگرام،بحث و مباحثہ کے پروگرام،دستاویزی پروگرام،ڈرامے،سلور سکرین کی بہترین اور معیاری فلموں سے تشکیل پانے والی معیاری نشریات کے بین ا لاقوامی معیار سے ہم آہنگ نشریاتی سلسلے کے ذریعے تعلیم،عمر اور ثقافتی و اقتصادی لحاظ سے مختلف ناظرین کے طبقوں تک پہنچنے ،ان کی پسندیدگی اور تعاون حاصل کرنے والا ایک نشریاتی ادارہ ہے۔ ٹی آر ٹی قومی چینل 4 ،عالمی چینل 2 اور علاقائی چینل 1 کے ساتھ کل 7 ٹیلی ویژن چینیلز کے ساتھ ترکی اور دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔
ٹیلی ویژن چینلز
ترمیم- ٹی آر ٹی1 فیملی چینل 168 گھنٹے۔
- 2 ٹی آر ٹی خبر ،معلومات، فن و ثقافت کا چینل 168 گھنٹے
- 3 ٹی آر ٹی یوتھ اینڈ سپورٹس چینل 54 گھنٹے
- ٹی آر ٹی گاپ مشرق اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقوں کے لیے نشریات 69 گھنٹے
- 4 ٹی آر ٹی تعلیم اور موسیقی کا چینل 139 گھنٹے
- ٹی آر ٹی-INT عالمی نشریات 168 گھنٹے
- ٹی آر ٹی ترک وسطی ایشیا اور کاکیشیا کے لیے نشریات 119 گھنٹے
یہ ،بین الاقوامی سیٹیلائٹ اور 2 عدد زمینی سٹیشنوں کے ذریعے یورپ اور ایشیا کی نشریات کے درمیان میں پل کا کردار ادا کرنے والا یہ ادارہ ملکی اور عالمی مسائل سے متعلق پیش رفتوں ان ملکی اور عالمی نشریاتی اداروں جن کا یہ رکن ہے اور خبر ایجینسیوں کے ذریعے فوری طور پر تمام تفصیلات کے ساتھ خبر پہنچانے کی اہلیت کا حامل ہے۔ خاص طور پر یورپ میں بسنے والے ترکوں کے لیے نشریات پیش کرنے والے اور دنیا کے بہت سے علاقوں میں دیکھے جانے والے ٹی آر ٹی-INT چینل کے ذریعے بیرونِ ملک رہنے والے ترکوں سے ثقافتی رابطے کو مضبوط بنانے کے مقصد کو پیشِ نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کا ہدف ٹی آر ٹی-INT کو مضبوط بناتے ہوئے آنے والے دور میں عالمی میدان میں منتخب خبر چینیلز کا مد مقابل بننے کے معیار تک پہنچنا ہے۔
وہ چینلز جو ابھی تشکیل کے مرحلے میں ہیں۔ ٹی آر ٹی مختلف زبانوں اور لہجوں میں گفتگو کرنے والے اہل وطن کے ساتھ ساتھ ان زبانوں سے مخصوص علاقوں اور مالک تک نشریاتی خدمات پہنچانے کے لیے کرمان زبان اور زا زا زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایک نئے ٹیلی ویژن چینل کو تشکیل دینے کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ فارسی اور عربی بولنے والے عوام کے ساتھ ترکی کے روابط کو مظبوط بنانے کے لیے ان زبانوں میں بھی نشریات کا آغاز کرنے کا ہدف موجود ہے۔
ٹی آر ٹی ترکی اور دنیا بھر کے بچوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک طاقتور بچوں کا چینل تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ریڈیو کا 80 سالہ تجربہ
ترمیمٹی آر ٹی ریڈیو کے 4 قومی، 5 علاقائی ریڈیو کے چینیلز اور سیاحتی ریڈیو کے ہمراہ تجربہ کار ملازمین ،موسیقی کی مختلف نوعیت کے ہم نوا، پر صلاحیت فنکاروں ،بچوں اور نوجوانوں کے کلبوں،بھرپور ریکارڈ روم، کمپیوٹر کی مدد سے نشریات، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیوز،طاقت ور ٹرانسمیٹرز اور جدید نشریاتی قواعد سے ہم آہنگ پروگراموں کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ریڈیو چینیلز
ترمیمریڈیو۔1: تعلیم ،ثقافت اور نیوز چینل ہے جو زندگی کے ہر شعبے سے متعلق پروگراموں اور ہر گھنٹے خبروں کے بلیٹینز کے ساتھ 81 سال سے سامعین کے لیے ایک ناگزیر ریڈیو کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ریڈیو۔2 (ٹی آر ٹی FM) : یہ چینیل ترک کلاسیکی موسیقی،ترک لوک موسیقی اور پوپ موسیقی کی بہترین مثال ہے۔ ریڈیو۔3 : کلاسیکی موسیقی، جاز اور اوپیرا۔ ریڈیو۔4 ترک لوک موسیقی اور ترک کلاسیکی موسیقی۔ ریڈیو 4 قومی چینل سے پورے ترکی اور انٹرنیٹ سے تمام دنیا میں نشریات کی جاتی ہیں۔ 5 علاقائی ریڈیو نشریات: ترابزون ریڈیو، ایرزوروم ریڈیو، گاپ۔ دیار باقر ریڈیو، انطالیہ ریڈیو ،چوکورووا ریڈیو اور سیاحتی ریڈیو اپنی نشریات کے ساتھ ایک طرف ترک سیاحت اور دوسری طرف ملک میں موجود سیاحوں کی خدمت جیسے اہم فرائض ادا کر رہا ہے۔
دنیا کی 29 مختلف زبانوں میں نشریات
ترمیمدیار غیر میں بسنے والے ترکوں کا اپنے ملک سے رابطے کی فراہمی اور بشمول ترک زبان 29 مختلف زبانوں میں نشریات کرنے والا چینل صدائے ترکی ملک اور دنیا کے ہر کونے میں سنا جا سکتا ہے۔ صدائے ترکی انگریزی، فرانسیسی، جرمن، عربی، اسپانوی، اٹالین، البانوی، روسی، بوسنیائی، بلغارین، رومینین، سرب، کروشیائی، ہنگیرین، مقدونین، یونانی، چینی، آذری، فارسی، جورجین، اردو، دری، پشتو، اوزبک، تاتاری، ترکمین، کرغز، قزاق اور ترک زبان میں نشریات کو دنیا میں شارٹ ویو ،سیٹیلائٹ اور انٹر نیٹ کے علاوہ اپنے نشریاتی شراکت داروں کے توسط سے FM پر بھی پیش کر رہا ہے۔
دنیا کو اپنی آغوش میں لینے والا نشریاتی نیٹ ورک
ترمیمیہ نشریاتی ادارہ نشریات کے شعبے میں ہر طرح کی نئی میڈیا سروسز کو عرصہ مختصر میں قبول کرنے اور ماضی سے ملنے والی معلومات، مجموعات اور تجربات سے ہر گزرتے دن اپنے مستقبل کو تابناک بنانے والا ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔ نشریات کے شعبے کا یہ بڑا ادارہ اپنے تکنیکی ڈھانچے سے آج اس مقام پر آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے۔ TURKSAT 2-A –TURKSAT 1C(3A) سیٹیلائٹز سے ٹی آر ٹی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات ڈیجیٹل میڈیم پر ٹرانسفر کر رہا ہے۔ انقرہ،استنبول اور ازمیر جیسے اضلاع میں ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے نشریاتی تجربات 24 گھنٹے بلا تعطل جاری ہیں۔
انٹرنیٹ پر ٹی آر ٹی
ترمیمڈیجیٹل دور میں ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اور ٹیکنالوجی کے مواقعوں کو عوام میں پیش کرنے کی غرض پر ٹی آر ٹی نے اس شعبے کو بھی اپنے انتہائی اہم منصوبے اور سرگرمیوں کے باعث عرصہ مختصر میں زندگی میں شامل کر دیا ہے۔ یکم مئی 199 کو www.trt.net.tr نامی ویب سائٹ کا افتتاح ہوا۔ دنیا بھر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ٹی آر ٹی نے اپنی نشریاتی خدمات تک رسائی پہنچانے کی غرض سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات کو براہِ راست طور پر انٹر نیٹ پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ ترکی اور دنیا بھر سے لمحاتی خبروں ،اقتصادی اور مالیاتی بازاروں کی صورتِ حال، کھیلوں کے تمام رنگوں موسم کا حال ریڈیو اور ٹیلی ویژن کا نشریاتی بہاو اور پروگراموں کی تشہیر جیسی اہم خدمات اس ویب گاہ پر جگہ پاتی ہیں۔ ٹی آر ٹی انٹر نیٹ نشریات ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ٹی آر ٹی ویب گاہ بین ا لاقوامی زبانوں کی بھی تیاری کر رہی ہے اور یکے بعد دیگرے نشریات میں ان کو داخل کر رہی ہے۔ سب سے پہلے 11 زبانوں میں آغاز کرنے والی غیر ملکی زبانوں پر مبنی یہ انٹر نیٹ نشریات مختصر عرصے کے بعد صدائے ترکی کی تمام زبانوں میں نشریات کو پیش کرنے کے لیے اپنے کام کو جاری رکھے ہو ئے ہے۔
ٹی آر ٹی کا ریکارڈ روم، ترکی کا آڈیو /ویڈیو حافظہ
ترمیمجمہوریت کے تمام اہم سنگِ میلوں کا شاہد ہونے اور جمہوریت کے ہمراہ ایک مکمل ادارے کے زیر موضوع آنے سے البتہ کے ایک مالا مال ریکارڈ روم منظرِ عام پر آتا ہے۔ ٹی آر ٹی صرف بصری اور سماعتی مواد کو ایک جگہ پر محدود نہ رکھتے ہوئے دنیا کی سب سے وسیع ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک طویل ماضی کے حامل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی میراث کی حفاظت کر رہا ہے اور مختلف تواریخ اور ساختوں پر مبنی اس مواد کو تجزیئے اور تجدید کے بعد ڈیجیٹل میڈیا میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ٹی آر ٹی مارکیٹ
ترمیمٹی آر ٹی کے ریکارڈ روم پر مبنی پروگراموں اور موسیقی کے شاہکاروں کو آڈیو/ویڈیو اور طباعتی مصنوعات کے طور پر عوام کو پیش کر رہا ہے۔
بڑی اور اہم آرگانائزیشنز پر ٹی آر ٹی کی مہر
ترمیم30 برس سے جاری 23 اپریل عالمی بچوں کے میلے میں ٹی آر ٹی ہر رنگ،زبان اور مذہب سے وابستہ عالمی بچوں کا ترکی میں 10 دن تک خیر مقدم کر تے ہوئے عالمی امن میں بہت اہم فرض ادا کر رہاہے اور اس طرحٹی آر ٹی یہ ثابت کر رہا ہے کہ عالمی آرگانائزیشنز میں وہ ایک ناقابلِ تبدیل عنوان ہے۔ یورو ویژن مقابلہ موسیقی۔ عالمی کپ، اولمپکس۔ عالمی یونیورسٹی کے کھیل جیسی اہم عالمی آرگانائزیشنز پر بھی ٹی آر ٹی کی مہر ثبت ہے۔ ایک چھوٹے سے وقفے کے بعد عالمی کپ پھر سے ٹی آر ٹی کی اسکرین پر ہے۔ فٹ بال شائقین 2010 اور 2014 کے عالمی کپ کو پھر سے ٹی آر ٹی پر دیکھ سکیں گے اور بلاشبہ اولمپکس کے تمام رنگوں پر مبنی کھیلوں کا غیر متبادل پتہ ٹی آر ٹی ہو گا۔ نشریاتی شعبے میں ہر طرح کی میڈیا سے وابستہ خدمات کو عرصہ مختصر میں اپنے اندر سمونے اور ماضی سے ملنے والی معلومات اور اس کے مجموعات اور تجربات سے ہر گذرتے دن اپنے مستقبل کو تابناک بنانے والا یہ مضبوط اور قابل اعتماد ادارہ دوسرے لفظوں میں ترکی کے دنیا میں اور دنیا کے ترکی پر دریچے کھولنے کی تمام خصوصیات کو یکجا کرنے والا ایک ہی اداراہ ہے جسے 3 الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ ہے ٹی آر ٹی۔
ٹی آرٹی کی اردو ویب گاہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ٹی آرٹی کی اردو ویب سائٹ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے۔"