سلسلہ زماں
احصاء، عملیت اشارہ، قیاسی معاشیات اور مالیاتی ریاضیات، میں معطیات نقاط کے مُتوالیہ جو مثالاً یکساں وقتی وقفوں پر ناپے گئے ہوں کو سلسلۂ زماں کہتے ہیں۔ سلسلہ زماں کی مثالوں میں سہام انڈکس کے روزانہ بندش پر قدر، دریائے سندھ کا کوٹری کے مقام پر سالانہ کُل حُجمی روان، وغیرہ ہیں۔ تحلیل سلسلہ زماں ایسے طراِئق پر مشتمل ہے جو سلسلہ زمان ڈیٹا کے تحلیل سے پُر معنی احصائیات اخذ کرنے اور ڈیٹا کے دوسرے خوائص جاننے میں مدد دیتے ہیں۔ پیشن گوئی سلسلہ زمان میں تماثیل کے استعمال سے ماضی کے واقعات کے اساس پر مستقبل کے واقعات کی پیش گوئی کی جاتی ہے اس سے پہلے کہ ان کو ناپا جا سکے۔ اکثر اوقات سلسلہ زمان کو لکیری چارٹ سے نقش کیا جاتا ہے۔
سلسلہ زمان ڈیٹا کی قدرتی زمانی ترتیب ہوتی ہے۔ اس طرح تحلیل سلسلہ زمان مختلف ہے دوسرے عام تحلیل ڈیٹا مسائل سے، جہاں مشاہدات کی کوئی قدرتی ترتیب نہیں ہوتی۔ تحلیل سلسلہ زمان مختلف ہے تحلیل مکانی معطیات سے بھی جہاں مشاہدات مثالاً جغرافیائی مقامات سے نسبت رکھتے ہیں۔ سلسلہ زمان تمثیل جامعاً اس امر کی عکاسی کرے گی کہ وقت میں قریب مشاہدات آپس میں زیادہ قریبی نسبت رکھتے ہیں بنسبت ان مشاہدات کے جو وقت میں زیادہ دور ہوں۔ اس کے علاوہ، سلسلہ زماں تماثیل اکثر یک-طرفی وقتی ترتیب کا استعمال کرتے ہیں جس سے ماضی کی اقدار مستقبل کی اقدار کو متاثر کرتی ہیں، بجائے کہ مستقبل کی اقدار سے حال کی اقدار متاثر ہوں۔
تحلیل سلسلہ زماں کے طرائق میں تحلیل طیفی، تضایف تحلیل، شامل ہیں۔