ضلع دیر بالا
(Upper Dir District سے رجوع مکرر)
خیبر پختونخوا کا ضلع۔ ضلع دیر بالا نواب شاہجہان خان کي ایک سابقہ رياست تھی۔ 1969 میں یہ پاکستان میں ضم کی گئی اور مالاکنڈ ڈويژن بننے کی بعد1970 ميں اس کو ضلع کا درجہ ديا گيا۔1996 ميں ضلع دير کو مزيد دو حصوں لوئر دیر اوراپردیر میں تقسيم کيا گيا۔ يہ ضلع خوبصورت مناظر اور محنت کش افرادی قوت کی وجہ سے مشہور ہے۔ ذرائع معاش ميں جنگلات، معدنی دولت،کھيتی باڑی ،تجارت اور سمندرپار روزگار کو مرکزی حيثيت حاصل ہے۔
شماريات
ترمیم- ضلع کا کُل رقبہ 3699 مربع کلوميٹر ہے۔
- یہاں في مربع کلومیٹر 188 افراد آباد ہيں
- سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 694000 تھی
- کُل قابِل کاشت رقبہ 41750 ہھيکٹيرز ہے