صارفی دستور معطط

(User Datagram Protocol سے رجوع مکرر)

صارفی دستورِ معطط یا صارفی معططی دستور (User Datagram Protocol) جس کا اوائل کلمات UDP کیا جاتا ہے دراصل حزمۂ دستور انٹرنیٹ کا ایک اہم دستور ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے کسی نیٹ ورک پر موجود شمارندے، ایک دوسرے کو چھوٹے چھوٹے پیغامات بھیج سکتے ہیں، ان پیغامات کو بعض اوقات معطط (datagram) بھی کہا جاتا ہے۔

یہ دستور بنا یہ جانے کہ مشین اس قابل ہے یا نہیں کہ پیغام کو پڑھ سکے، اپنے پیغام کو ارسال کر دیتا ہے۔ اس میں پیغام کی ترسیل کبھی یقینی نہیں ہوتی۔

بنیادی طور پر یہ سٹریمنگ ویڈیوز کو بھیجنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

تسمیات

ترمیم

اس دستور کے نام میں شامل چاروں انگریزی (جو تین محسوس ہوتے ہیں) الفاظ کے اردو متبادل کچھ یوں ہیں۔

  • صارفی = صارف سے مطعلق / User
  • گراف (mukhat-tat) = کا مطلب ہوتا ہے، graph۔ اس کو اردو میں نگارہ بھی کہ سکتے ہیں مگر مختلف علمی حلقوں (بشمول طب) میں اس کو گراف ہی کہا جاتا ہے۔ graph کا لفظ جب کسی لفظ کے آخر میں مرکب ہو تو اکثر gram بن جاتا ہے (مثلا data سے datagram اور cardio سے cardiogram)۔
  • ڈیٹا = ڈیٹا سے مطعلق / Data
  • دستور = Protocol
قصہ مختصر برائے تین الفاظ : User Datagram Protocol
  1. User = صارف
  2. Datagram = گراف معطیات یا معطط
  3. Protocol = دستور