آئینہ سکندر (اخبار)

برطانوی ہند کا فارسی ہفت روزہ اخبار

آئینہ سکندر برطانوی ہندوستان کا فارسی زبان میں نکلنے والا ایک ہفت روزہ اخبار تھا جسے فروری 1831ء میں مولوی سراج الدین نے کولکاتا سے جاری کیا تھا۔ اس کے صفحات کی تعداد 14 تھی اور یہ ہر دوشنبہ کے روز نکلتا تھا۔ اس اخبار کو مرزا اسد اللہ خان غالب کا تعاون حاصل تھا۔ مرزا غالب کا فارسی کلام بھی آئینہ سکندر میں شائع ہوتا تھا۔اس اخبار کی اہم خصوصیت یہ تھی کہ ہر خبر کی سرخی کے نیچے ایک شعر بھی لکھا جاتا تھا۔[1][2][3]

آئینہ سکندر
معلومات
تاریخ تاسیس فروری 1831  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام اشاعت کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P291) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم