آئین پاکستان میں پہلی ترمیم
آئین پاکستان میں پہلی ترمیم کی دستاویز کو سرکاری طور پر آئین (پہلی ترمیم) ایکٹ، 1974ء کہا جاتا ہے۔ یہ ترمیم 4 مئی 1974ء کو نافذ ہوئی۔ اس ترمیم کی رو سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 1، 8، 17، 61، 101، 193، 199، 200، 209، 212، 250، 260 اور 272 میں جبکہ آئین پاکستان کے پہلے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئیں۔
ان ترامیم کے بعد پاکستان کی سرحدوں کا ازسر نو تعین کیا گیا اور مشرقی پاکستان کے حوالہ جات کو پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش کی حیثیت سے آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد حذف کر دیا گیا۔