آئی یو جرال
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
آئی یو جرال کے قلمی نام سے لکھنے والے انعام اللہ جرال 25 نومبر 1942ء کو راجوری میں پیدا ہوئے ،
تعارف
ترمیمپاکستان ٹائمز جیسے موقر اخبار سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ اسلام آباد سے پاکستان کا پہلا ہفت زبان میگزین “The Expressions “ نکالا ، دی فیض کے ایڈیٹر رہے ، روزنامہ مرکز اسلام آباد کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر رہے ، درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے انگریزی کی کئی کتابوں کے تراجم کیے ۔
تصانیف
ترمیم- ترقی اور افلاس (ہنری جارج / ترجمہ)
- شفقت تنویر مرزا کی پرورش لوح و قلم (شریک مصنف )
- سردار محمد فضل شوق (سوانح)
وفات
ترمیم14 دسمبر 2023ء کو وفات پا گئے، 15 دسمبر کو میر پور آزاد کشمیر میں تدفین کی گئی،