آبی لحم غفاریؓ صحابی رسولﷺ ہیں۔

آبی لحم غفاری
معلومات شخصیت

مشہور صحابی ہیں جن کی احادیث ترمذی،نسائی اور حاکم نے روایت کی ہیں۔انہون نے اپنی سند سے ابو عبید سے روایت کی ہے۔آبی لحم کا نام عبد اللہ بن عبد الملک بن عبد اللہ بن غفار ہے۔معزز شاعر آدمی تھے۔حنین میں اپنے آقا عمیر کے ہمراہ موجود تھے۔ان کا نام آبی لحم اس وجہ سے پڑھ گیا کیونکہ وہ گوشت نہیں کھاتے تھے۔(عموما لوگ بتون کے نام پر ذبح کرتے تھے تو شک کی وجہ سے اجتناب کرتے تھے)۔واقدی نے کہا :وہ صفراء میں فروکش ہوتے،اسی طرح خلیفہ بن خیاط نے ان کا نام و نسب کے بارے میں کہا ہے،ہثیم بن عدی اور ہشام بن الکلبی نے کہا :ان کا نام خلف بن عبد الملک ہے۔اور ان کے علاوہ (علما انساب) نے فرمایا ہے۔

ان کا نام عبد اللہ بن عبد اللہ بن مالک ہے۔بعض نے کہا :ان کا نام حویرث بن عبد اللہ بن خلف بن مالک ہے۔مرزبانی نے کہا : ان کا نام عبد اللہ بن عبدملک ہے وہ صاحب شرافت تھے،زمانہ اسلام اور جاہلیت کو دیکھا ہے۔میں کہتا ہوں:میں نے رضی شاطبی کے قلم سے لکھا دیکھا ہے،عبدملک،لام کے زبر سے شروع میں الف لام کے بغیر۔

امام مسلمؓ نے اپنی صحیح میں آبی لحم کے آزاد کردہ غلام عمیر سے روایت کی ہے فرماتے ہیں:مجھے میرے آقا نے کوشت کاٹنے کا حکم دیا، اتنے مین ایک مسکین آیا تو میں نے وہ کوشت پکا کر اسے کھلا دیا۔(الحدیث)اور اسی رویت میں ہے میں نے عرض کیا :یا رسول اللہﷺ میں اپنے آقا کے مال میں سے کچھ صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا "ہاں (اگر وہ اجازت دے دے تو)تم کو اجر ملے گا"۔اور علامہ ابن عبد البرؒ نے فرمایا:وہ قدماء و اکابر صحابہ ؓ مین سے ہیں۔اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ وہ حنین مین موجود تھے اور وہیں شہد ہوئے ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اصابہ تذکرہ آبی لحم غفاریؓ)