آدی پران ایک دگمبر سادھو، جن سین کا تحریر کردہ نویں صدی کا سنسکرت شاعری کا مجموعہ ہے۔ یہ پہلے تیرتھنکر، رشبھ ناتھ کی حیات کے بارے میں ہے۔ اس کا ترجمہ کنڑ زبان میں بھی ہو چکا ہے اس کا ترجمہ دسویں صدی عیسوی میں آدی کوی پمپ نامی شخص نے کیا تھا۔[1][2]

آدی پران
آدی پران
جن آدی ناتھ، لاس اینجلس کاؤنٹی میوزیم آف آرٹ میں
معلومات
مذہبجین مت
مصنفجن سین
زبانسنسکرت
دورنویں صدی

تاریخ

ترمیم

آدی پران جن سین نے سنسکرت میں لکھی گئی اس میں رشبھ ناتھ کی تعریف بیان کی گئی ہے۔ جین عقیدہ کے مطابق یہ نویں صدی عیسوی میں تحریر گئی تھی۔[3][4][5][6]

مواد

ترمیم

کتاب کا موضوع آتما (روح) کے ”مکتی“ (نجات) پانے پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں رشبھ ناتھ کے دو بیٹوں بھرت اور باہوبلی کا پوری دنیا پر قابو اور اختیار پانے کے لیے جدوجہد کرنے کا قصہ ہے جس میں باہوبلی فاتح قرار پاتا ہے، جبکہ اس کا بھائی بھرت شکست کھا جاتا ہے لیکن جیت کے باوجود باہوبلی اپنے بھائی کے حق میں دست بردار ہو جاتا ہے۔

مشہور اقتباس

ترمیم

آدی پران کی مشہور اقتباس ہے -

پیدائشی طور پر تمام انسان برابر ہیں لیکن اگلی زندگی میں مختلف روحانی ترقی کی بنا پر ان کے مراتب مختلف ہو جاتے ہیں۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حواشی

ترمیم
  1. Students' Britannica India، Popular Prakashan، ج 1–5، ص 78، ISBN:0-85229-760-2
  2. Upinder Singh 2016، صفحہ 29
  3. Granoff 1993، صفحہ 208
  4. Caillat اور Balbir 2008، صفحہ 122
  5. Upinder Singh 2016، صفحہ 26
  6. Jaini 1998، صفحہ 78
  7. Jain 2008، صفحہ 111

حوالہ جات

ترمیم

سانچہ:Jain Agamas