موٹروے
(آزادرستہ سے رجوع مکرر)
موٹروے دراصل تیز رفتار ذرائع نقل و حمل کی آمدورفت کے لیے بنائی گئی شاہراہ کو کہا جاتا ہے۔ یہ ایک آمدرفتی اشارات اور دوراہا یا چوراہا کے بغیر شاہراہ ہوتی ہے جس پر آمدورفت بغیر کسی خلل کے گذر سکتی ہے۔ موٹر وے اور ایک شاہراہ میں بنیادی فرق ٹیکنالوجی کا ہے؛ شاہراہ سے مراد کوئی بھی وسیع اور اہم گذرگاہ یا بڑی سڑک ہو سکتی ہے جب کہ موٹر وے راستے سے مراد ایک ایسی شاہراہ کی ہوتی ہے جس پر تیز رفتار اور بھاری گاڑیاں بھی سریع الحرکت رہتے ہوئے اور جدید دور کی مکمل تکنیکی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے محفوظ ترین سفر کرسکتی ہیں۔