آزادی کا طویل سفر

آزادی کا طویل سفر [1] جنوبی افریقا کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر نیلسن منڈیلا کی خود نوشت ہے جو سنہ 1995 میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں نیلسن منڈیلا نے اپنے بچپن، جوانی، تعلیم، وکالت، نسلی تفریق پر مبنی اپارتھائیڈ نظام کے خلاف جدوجہد، اپنے اوپر ہونے والے مقدمات، طویل قید اور پھر رہائی پر تفصیل سے لکھا ہے۔

آزادی کا طویل سفر
Long Walk to Freedom.jpg
مصنفنیلسن منڈیلا
مصور سرورقالن تنینباوم
ملکامریکا
زبانانگریزی
موضوعسوانح حیات
صنفسوانح حیات
ناشرمیکڈونالڈو پُرنَل
تاریخ اشاعت
1994ء
طرز طباعتپرنٹ
صفحات630 صفحات
او سی ایل سی39296287

موضوعات اور اقتباسترميم

کتاب کے اہم ترین موضوعات میں افریقی نیشنل کانگریس اور اِس کی اپارتھائیڈ نظام کے خلاف جدوجہد شامل ہیں۔ اپارتھائیڈ نظام کے بارے میں نیلسن منڈیلا کتاب میں لکھتے ہیں (اردو ترجمہ)

اپارتھائیڈ ایک قدیم سوچ کا نیا نام تھا۔ اس کے معنی ہیں “الگ الگ ہونا“۔ اور یہ ایسے تمام قوانین اور ضابطوں کو ایک جابرانہ نظام میں جمع کر دینے کا عمل تھا جن کی مدد سے کئی صدیوں تک افریقیوں کو سفید فاموں سے کمتر رکھا گیا تھا۔ (ص- 127)

جنوبی افریقہ میں اپنی بنیادی تعلیم کے بارے میں لکھتے ہیں (اردو ترجمہ)

مجھے جو تعلیم دی گئی وہ مکمل طور پر برطانوی تعلیم تھی، جس میں برطانوی افکار، برطانوی ثقافت اور برطانوی اداروں کو برتر سمجھا جاتا تھا اور جس میں افریقی ثقافت نامی کوئی چیز نہیں تھی۔ (ص-16)

تجزیئےترميم

یہ کتاب 1995 میں جنوبی افریقہ کا ادبی اعزاز ایلن پیٹَن ایوارڈ جیت چکی ہے۔

فلمی تشکیلترميم

سنہ 2013ء میں کتاب پر مبنی انگریزی فلم مینڈیلا: آزادی کا طویل سفر ریلیز ہوئی۔ فلم میں برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے نیلسن منڈیلا کا کردار ادا کیا۔

حوالہ جاتترميم