او سی ایل سی
او سی ایل سی ، انکارپوریشن، تجارتی نام او سی ایل سی ،[3] ایک امریکی غیر منفعتی معاون جمعیت تنظیم ہے، جو "دنیا کی معلومات تک رسائی کو آگے بڑھانے اور معلومات کے اخراجات کو کم کرنے کے عوامی مقاصد کے لیے وقف ہے"۔[4] اس کی بنیاد 1967ء میں اوہائیو کالج لائبریری سنٹر کے طور پر رکھی گئی تھی ، اس کے وسعت پانے کے ساتھ ہی آن لائن کمپیوٹر لائبریری سنٹر بن گیا۔ 2017ء میں نام کو باضابطہ طور پر "او سی ایل سی ، انکارپوریشن" میں تبدیل کر دیا گیا۔[3] او سی ایل سی اور اس کی ہم رکن لائبریریاں باہمی تعاون سے ورلڈ کیٹ کی تیاری اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں ، جو دنیا کا سب سے بڑا آن لائن پبلک ایکسچینج کیٹلاگ (او پی اے سی) ہے۔[5] او سی ایل سی کو بنیادی طور پر ان فیسوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے جو لائبریری اپنی پیش کردہ متعدد مختلف خدمات کے لیے (2016 کے مطابق مجموعی طور پر سالانہ 200 ملین ڈالر) ادا کرتی ہیں۔[1] او سی ایل سی ڈیوی اعشاریائی درجہ بندی کے نظام کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
او سی ایل سی صدر دفاتر | |
غیر منفعتی معاون جمعیت | |
صنعت | معلومات |
قیام | جولائی 5، 1967 | (اوہائیو کالج لائبریری سنٹر کے طور پر)
بانی | فریڈرک جی کِلگور |
صدر دفتر | ڈبلن، اوہائیو، یو ایس |
علاقہ خدمت | دنیا بھر میں |
کلیدی افراد | اسکپ پریچرڈ، صدر اور سی ای او |
مصنوعات |
|
آمدنی | $203 ملین[1] (2015–16) |
کل اثاثے | $425 ملین[2] (2015–16) |
کل ایکوئٹی | $239 ملین[2] (2015–16) |
ارکان | 122 ممالک میں 16،964 لائبریریاں[1] (2015–16) |
ویب سائٹ | سانچہ:Oweb |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ 2015/2016 OCLC annual report (بزبان انگریزی). Dublin, Ohio: OCLC. 2014. OCLC:15601580.
- ^ ا ب "OCLC Consolidated Financial Statements 2015–16" (PDF)۔ OCLC۔ 12 ستمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-28
- ^ ا ب "Certificate of Amendment of the Amended Articles of Incorporation of OCLC Online Computer Library Center, Inc."۔ Ohio Secretary of State۔ 26 جون 2017۔ 2020-03-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-18
- ↑ "About OCLC" (بزبان امریکی انگریزی). OCLC. Retrieved 2017-05-28.
- ↑ Godfrey Oswald (2017)۔ "Largest unified international library catalog"۔ Library world records (3rd ایڈیشن)۔ Jefferson, NC: McFarland & Company۔ ص 291۔ ISBN:9781476667775۔ OCLC:959650095