آزاد متغیر
آزاد متغیر (انگریزی: Independent Variable) ایک ایسا متغیر جو کسی دوسرے متغیر میں فرق یا تغیر کا باعث بنے۔ اس کا مطلب اس عمل، عنصر یا کیفیت سے ہے جو تجربہ کرنے والا یہ معلوم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے کہ اس کا اثر معمول کے کردار پر ہوتا ہے یا نہیں۔ یہ متغیر کوئی محرک یا مہیج ہو سکتا ہے۔ کوئی کیمیائی عنصر یا کوئی خاص کیفیت یا کوئی جدید طریقہ۔