مزید استعمالات کے لیے دیکھیے : آسمان (ضد ابہام)

اَبر آلود آسمان

آسمان (فارسی میں آس اور مان سے ) یا فَلَک (عربی سے ) یا گگن (سنسکرت سے ) فضاء یا خلاء کا حصّہ ہے جو کسی بھی فلکیاتی جسم کے سطح سے نظر آتا ہے۔ کئی وجوہات کی بنا پر اِس کی صحیح تعریف ممکن نہیں . زمینی آسمان، ہوا کا سورج کی روشنی کو منتشر کرنے کی وجہ سے، دِن کے وقت گہرا نیلا نظر آتا ہے۔ جبکہ رات کے وقت یہ سیاہ نظر آتا ہے کیوں کہ سورج کی روشنی نہیں ہوتی۔

اِسے اکثر، سیاروی فضاء کا کثیف گیسی حصّہ بھی کہاجاتا ہے۔

وجہ رنگ

ترمیم

سفید روشنی حقیقت میں سات رنگوں کا مرکب ہوتی ہے۔ یعنی سرخ، نارنجی، زرد، سبز، نیلا، کاہی اور بنفشی۔ یہ وہی رنگ ہیں جو آپ کو قوس قزح میں نظر آتے ہیں۔ جب یہ رنگ آپس میں مل جاتے ہیں تو سفید رنگ بن جاتا ہے۔

سورج کی روشنی بھی انھی سات رنگوں پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ جب روشنی شیشے یا صاف پانی پر پڑتی ہے تو انعطاف کی وجہ سے ساتوں رنگ علاحدہ علاحدہ نظر آتے ہیں۔

ہمارے سر پر جو فضا چھائی ہوئی ہے اس میں بے شمار ننھے ننھے ذرات ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ گرد کے یہ ذرات کچھ تو ہماری اپنی زمین ہی کی پیداور ہیں اور کچھ خلائے لامحدود سے بھی آتے ہیں۔

جب سورج کی کرنیں ان ذرات پر پڑتی ہیں تو نیلے رنگ کی شعاعیں ان سے ٹکرا کر دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ تعداد میں نکلتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں آسمان نیلا نظر آتا ہے۔