آسمان کی ملکہ
آسمان کی ملکہ ایک دیوی کا نام جس کے لیے یروشلم کے باشندے روٹیاں پکاتے تھے۔[1] یہ بُت پرستی کی ایک رسم تھی جس میں عورتیں بخور بھی جلاتی اور تپاون پکاتی تھیں۔ یہ عستارات تھی جو عشق اور باروری کی دیوی تھی۔ ”تموز پر نوحہ“ اسی کی پوجا کا ایک حِصّہ تھا۔[2] اس کی پوجا میں زنا کاری اور دوسرے نفرتی کام کیے جاتے تھے۔ یہ عبرانیوں کے لیے ہمیشہ آزمائش کا باعث تھی اسی لیے نبی اُس کے خلاف لوگوں کو آگاہ کرتا رہا۔