آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

دی آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک۔

center:آخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک

(AKDN) ایک دوسرے کو تقویت دینے والے اداروں کا ایک جال ہے۔جو باہمی تعان سے کام کرتا ہے۔یہ ادارے غیر فرقہ ورانہ ہیں اور لوگوں کو جنس، نسل، ذات یا معاشی وسائل کی قید سے بالاتر خدمت فراہم کرتے ہیں۔ 
 دی (AKDN) کی ایجنسیان معاشرتی اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافت کے فروغ کے میدان میں بھی کارفرما ہیں۔دی آغاخان فاؤنڈیشن، بشمول آغاخان رورل سپورٹ پرگرام (AKRSP) اور ماؤنٹین سوسائٹی ڈیولپمنٹ سپورٹ پرگرام (MSDSP)
آغاخان یونیورسٹی(AKU) آغاخان ہیلتھ سروس (AKHS آغاخان ایجوکيشن سروسز (AKES)
آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز (AKPBS )معاشرتی ترقی کے میدان میں کار فرماہیں۔ 


وقت کے امام سے مسلسل روحانی بیعت اور اسلام کی شیعہ امامی اسماعیلی طریقت کی پیروی نے اسماعیلی کمیونٹی میں خود انحصاری، تنوع میں اتحاد کے عزم اور سیکھنے اور تعلیم کے لیے لگن کو جنم دیا ہے۔ پچھلے 150 سالوں میں، اسماعیلیوں نے ان اصولوں کو ہدایت دینے اور ان پر عمل کرنے کے لیے ایک اچھی طرح سے طے شدہ ادارہ جاتی ڈھانچے کے ارتقا کا مشاہدہ کیا ہے۔  اس طرح، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور اسماعیلی امامت کے دیگر اداروں کی چھتری تلے، انھوں نے اسکول، یونیورسٹیاں، اسپتال، صحت کے مراکز، ہاؤسنگ سوسائٹیز، ٹرانسپورٹ، سیاحت، مواصلات اور دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے دائرے میں کئی دیگر طویل مدتی کوششوں کے ساتھ۔ دیگر کمیونٹیز اور تنظیموں کے ساتھ مل کر، ان کوششوں کا مقصد ان تمام ممالک میں نسل اور مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے جہاں یہ پروگرام چلتے ہیں اور اس طرح ایک مضبوط اور متحرک سول سوسائٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔حفاظت، تحفظ اور معیار زندگی کی انفرادی اور اجتماعی بہتری کے لیے اپنے وقت، علم، مہارت، تجربے اور مہارت کا ذاتی اور برادری میں اشتراک دنیا بھر میں اسماعیلی کمیونٹی کی ایک گہری جڑی ہوئی روایت اور دیرینہ عمل ہے۔  یہ انسانیت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی قرآنی اخلاقیات کی اسماعیلی تشریح کا بھی عکاس ہے۔

آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کامنشور

ترمیم
آغاخانان ڈولپمنٹ نیٹ ورک اسماعیلی امامت کی اسلام کے معاشرتی اصولوں کو ادارہ جاتی کارروائیوں کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کی ایک ہم عصر کوشش ہے۔یہ اداروں اور پرگراموں کو ایک مربوط سرپرستی میں اکٹھاکرتاہے۔ان اداروں کامشترکہ منشور یہ ہے۔کہ معاشرے میں وہ کام کرتے ہیں۔اس کے تمام افراد کی مذہب اور قومیت کی قید سے بالاتر ہوکر جہالت ،بیماری اور محرومی سے نجات دلانے میں  مدد کی جائے۔مسلم اکثریتی معاشروں میں AKDN کا منشور  ثقافتی ورثہ کی اپنی تمام ترگونانی کے ساتھ ، از سرنو تعمیر اور ادراک کی توسیع  کے لیے کوشش ہے۔
کیونکہ صحیح معنوں میں میعیار زندگی جسمانی صحت اورخوشخالی سے کہیں زیادہ ہے۔ایشیا اور افریقہ کے غریب ترین خطے بالخصوص توجہ کا باعث ہیں۔نیٹ ورک کے ادارے یہ جذبہ ، اسلامی ضابطہ ء اخلاق سے حاصل کرتے ہیں۔جو عقیدے کے دونوں پہلوؤں دین اور دنیا، مادی اور روحانی میں توازن قائم کرتاہے۔

اداروں کی اخلاقی بنیادیں

ترمیم

= AKDN اداروں کی اخلاقی بنیادیں اور دوامی خصوصیات جو اصولوں اور فلسفہ کی اخلاقیات کو وضع کرتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔ شمولیت کا ضابطہ ءاخلاق ؛اسلام کا تصور معاشرے کی شمولیت۔جو خدائی چنگاری انفرادیت عطا کرتی ہے۔ وہ افراد کو انسانیت کے رشتے میں بھی جوڑتی ہے۔ تعلیم و تحقیق کا ضابطہءاخلاق:

معاشرے کی فطرت کی کنجی جس کی اسلام تائید کرتا ہے۔وہ روشن خیال ذہن ہے جس کی نشان دہی قرآن کے الہیاتی تخلیق بشمول انسانی ذات ہے۔جو ذی عقل جستجو کی زندہ مثال ہے۔سب سے پہلی وحی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔پڑھنے کا حکم دیتی ہے۔جو ایمان اور علم رکھتے ہیں وہ سرفراز ہیں۔تحقیق اور دریافت کی روح کو امتیازی ذمہ داری سمجھاجاتاتھا۔یہ ایمان والوں کا اللہ تعالی کی عظمت کو سمجھنے کی خاطر تخلیق پر غور کرنے کی مستقل قرآنی دعوت کاردعمل تھا۔تحقیق کو عقلی نشو و نما کا ایک طریقہ اور اخلاقی ذمہ داری سمجھاجاتاتھاچونکہ انسانی عقل خدا کی عطاکردہ نعمت ہے۔جس کی قدردانی اور نشو و نما کی جانی چاہیے۔جو کچھ تمھاری عقل اور علم میں اضافہ کرے اسے قبول کرو چاہیے وہ کسی بھی ذریعے سے ہو۔یہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی تصدیق شدہ روایت میں سے ہے۔ ہمدردی اور حصہ داری کاضابطہ اخلاق !ایک حقیقی روشن خیال معاشرہ کمزوروں کاخیال رکھنے پر زور دیتاہے اور امیر اور طاقتور کی طرف جھکاؤ کو محدود رکھتاہے۔متقی افراد معاشرتی طور پر باشغور ہیں۔اور اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔کہ ان کی دولت میں محروم اور مفلس افراد کا حق ہے۔جن کی مدد وہ صرف خدا کی رضامندی کے لیے ،بغیر کسی اجرکی خواہش اور احسان مندی کے کرتے ہیں۔

خود اعتمادی کا ضابطہ ء اخلاق !غریب ،محروم اور بمشکل زندگی گزارنے والے لوگوں کامعاشرتی ہمدردی پر اخلاقی حق ہے۔اس روایت کی بارباریاد دہانی کرائی جاتی ہے۔تاہم مسلم طرزحیات انحصاریت کی فضاکی حوصلہ شکنی کرتاہے۔کیونکہ یہ فردکی عزت نفس کوٹھیس پہنچاتاہے۔جس کی حفاظت کی مسلم الہامی کتاب میں پرذور تاکیدکی گئی ہے۔زندگی اور صحت کی حفاظت کاضابطہءاخلاق .جس طرح غریب کا خیال رکھناضروری ہے۔اسی طرح بیماراور معذور کاخیال رکھنے کاباربار ذکر کیاگیاہے۔قرآن کے مطابق علم کی طرح اچھی صحت بھی خدائی انعام ہے۔قرآن انسانی زندگی کے تقدس کی پرزور تاکیدکرتاہے۔اورایک انسانی زندگی کے بچانے کو مکمل انسانیت کو بچانے کے برابر کا درجہ دیتاہے۔صحت مند ذہن کا ضابطہ ءاخلاق ؛ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت پر یکسان زور دیاجاتاتھا۔کیونکہ صحت مندذہن کی حفاظت اسلام کے ضابطہ ءاخلاق کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔ ماحول کی حفاظت کا ضابطہ ءاخلاق (جسمانی،ثقافتی،اور معاشرتی)ماحول کی حفاظت اپنے قابل فہم معنوں میں متولیت( trusteeship ) کااہم فرض ہے۔جو انسان پر نائب اور جانشین بیان کیا گیاہے۔یعنی اس سے تمام مخلوق کے مفاد کی خاطراپنے وسائل پر نگران مقررکیاگیاہے۔ فرمانروائی کا ضابطہ ء اخلاق ،وہ لوگ جو دوسروں کے مفاد کی خاطروسائل کی دستیابی اور نظم ونسق کا انتظام سنبھالتے ہیں۔وہ تولیت کے فرض کے پاپندہیں۔شیعہ اسلام میں یہ زمہ داری امام پر عائد ہوتی ہے۔لہذامسلم روایت کے مذہبی قوانین جس میں بھروسا،دیانتداری،انصاف اور مجاسبہ کے اصول شامل ہیں۔AKDN کے انتظامی امور کی مضبوط بنیادہیں۔

آئینی ادارے

ترمیم

مندرجہ زیل جماعتی اداروں کی فہرست اور تفصیل شیعہ امامی اسماعیلی مسلم کے آئین سے لی گئی ہے۔

[لیڈرزانٹرنیشنل فورم]

یہ ادارہ ان تمام معاملات ،خدشات ،دلچسپیوں اور سوالات کے بارے میں غورفکر اورمشاورت کی بنیاد پر مولاناحاضر امام کوتجاویز پیش کرتاہے۔جو جماعت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اور جن کی  طرف حاضر امام نے  خود بطور خاض توجہ دلائی ہو۔یہ ادارہ کونسلوں کے صدر اور دوسرے ارکان جن کی تقرری اسماعیلی امام ہزنائنس پرنس کریم آغاخان ایک معائنہ مدت کے لیے فرماتے ہیں پر مشتمل ہے۔اس کی صدارت ایک چئیر مین کے زمے ہے جو ضروری نہیں کہ کسی کونسل کا صدر ہو۔

کونسلیں۔

جماعت کے سماجی نظام کے لیے کونسلوں کی ساخت کانفاز بھی حاضر امام کرتے ہیں۔جو ٹیریٹوریل کونسلز Territorial Councils ،نیشنل  کونسلزNational Councials۔پر مشمتل ہے۔ہر کونسل کے فرض منصبی، ذمہ داری ،نوعیت ،اختیارات،اور دائرہ  کار کاتعین بھی مولانا حاضرامام کرتے  ہیں

آپنے علاقے کے دائرہ   اختیار میں ہر کونسل کے مقاصد میں سماجی انتظام ،رہنمائی،نگرانی،اور جماعت کی سرگرمیوں اور اس کے اداروں میں روابط پیدا کرنا شامل ہیں۔

طریقہ اینڈ ریلیجیئس ایجوکیشن بورڈ۔

دی شیعہ امامی اسماعیلی طریقہ اینڈریلیجئس ایجوکیشن بورڈ کی زمہ داری ہے۔کہ جن علاقوں میں یہ بنایاگیاہے۔ وہان جماعت کو ہر سطح پر مذہبی تعلیم فراہم کرے،مذہبی اساتذہ اور واعظین کی تربیت ،تحقیق واشاعت اورتمام امور کواسماعیلی طریقہ کے مطابق انجام دے۔جن کو اسماعیلی امام ہزنائنس پرنس کریم آغاخان ضروری سمجھتے ہیں۔

گرانٹس اینڈرویو بورڈز

ہزنائنس پرنس کریم آغاخان شیعہ امامی اسماعیلی گرانٹس اینڈ رویوبورڈز مولاناحاضر  امام کے نامزد کیے گئے علاقوں میں ان اداروں میں مالی ضابطگی ،جواب دہی ،اور پراثر اخراجات اور انتظامیہ کے معیار کی پاپندی کو یقینی بناتاہے۔جو اسماعیلی امام ہزنائنس پرنس کریم آغاخان یاجماعت سے مالی امدادپاتے ہیں۔

 

کنسیلیئیشن اینڈ آربٹریشن بورڈز۔

اسماعیلی امام ہزنائنس پرنس کریم آغاخان نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر ثالثی اورمصالحاتی بورڈز تشکیل دیے ہیں۔جن کی ذمہ داریان درجل زیل ہے۔

١،ایسے معاملات میں مصالحت اور مددکرناجن میں فریقین کے درمیان کسی وجہ سے اختلاف یا تناذعہ ہو۔مثلاًمعاشی۔کاروباری۔اوردیگردیوانی معاملات۔گھریلواور خاندانی معاملات بشمول ازدواجی معاملات۔اولادکوتحویل۔اذدواجی جائداد اوروراثت  کے معاملات چاہیے وصیت شدہ یاغیروصیت شدہ ہوں۔

ب۔۔ثالثی  اور قانونی حیثیت کاکردار ادا کرنا اور اسی مناسبت سے مندرجہ ذیل معاملات میں دلیلیں سننااور فیصلے کرنا۔

ت۔۔معاشی۔کاروباری۔اور دیگر دیوانی معاملات۔

ت۔۔اس آئین یاکسی  قواعد وضوابط کے مطابق تادیبی کارروائی کرنا۔

مرکزی ادارے ۔

کونسلوں کے اغراض  ومقاصد کو آگے  بڑھانے اور اس کے پرگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسماعیلی امام ہزنائنس پرنس کریم آغاخان نے مرکزی ادارے تشکیل دیے اور ان میں تقرریان فرمائیں۔یہ ادار ے جماعت کو تعلیم۔صحت۔سماجی۔بہبود۔تعمیرات۔معاشی بہبود۔ثقافت اور  خواتین کی  سرگرمیان۔نوجوان نسل اور کھیل کے شغبوں میں ان علاقوں میں جہان جماعت کی رہائش ہے۔ان کی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔مرکزی ادارے مندرجہ زیل ہیں۔ملحقہ آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک میں بھی شامل ہیں

آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز

آغاخان ہیلتھ سروس

آغا خان ایجوکیشن سروسز

غیر ملحقہ ادارے۔

آغاخان اکنامک پلاننگ بورڈ

آغاخان سوشل ویلفربورڈ

آغاخان یوتھ اینڈاسپورٹس بورڈ