آغا (انگریزی: Agha) (عثمانی ترکی زبان: آغا; فارسی: آقا‎; "سردار، مالک، آقا"[1])، دیوانی یا فوجی افسروں کے لیے ایک اعزازی لقب ہے۔ عثمانی دور میں، کچھ درباری عہدے دار اور تنظیموں کے رہنماان جیسے بازار یا ینی چری افسران آغا کے لقب کے حقدار تھے۔ دیہی برادریوں میں، یہ اصطلاح ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو کافی زمینوں کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی برادری میں بااثر ہوتے ہیں۔ دیہی برادری سے قطع نظر، یہ عنوان کسی ایسے مرد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو بااثر یا قابل احترام ہو۔

ایک ینی چری آغا

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Online Etymology Dictionary"۔ Etymonline.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017