آقائی حیدری وجودی
افغانستان کے مشہور و معروف معاصر اہل قلم جناب حیدری وجودی علمی دنیا میں نہایت قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں۔ آپ افغانستان میں مولانا جلال الدین بلخی رومی میرزا عبدالقادر بیدل اور علامہ اقبال کے بارے میں کئی مقالات تحریر کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے آپ افغانستان میں مولانا شناس، بیدل شناس اور اقبال شناس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
آپ پر ہفتہ دو بار ان تین شخصیات کے فکر و فن کے حوالے سے کابل کے کتابخانہ عمومی میں لیکچر دیتے ہیں۔
اقبال پر آپ کے ذیل مقالات سامنے آئے ہیں:
اسرار خودی و رموز بیخودی اقبال، جلوہ ہائی سبز آزادی در بندگی نامہ علامہ اقبال۔ یہ دونوں مقالات علامہ اقبال در ادب فارسی و فرھنگ افغانستان میں ہیں۔(2) جھش ھا۔ رہ آورد اقبال از سفر افغانستان۔