آلہ
علمی طور پر آلے یا machine سے مراد ایک ایسی اختراع ہوتی ہے کہ جو ایک قسم کی توانائی حاصل کر کے اس کو کسی دوسری توانائی (عام طور پر حرکی) میں تبدیل کر دے۔ جبکہ عمومی طور پر ایک آلے سے کسی ایسی چیز کا تصور ذہن میں آتا ہے کہ جو مختلف حرکت کرتے ہوئے حصوں یا اجزاء پر مشتمل ہو اور ان میں پیدا ہونے والی حرکت سے کوئی کام لیا جا سکتا ہو۔ جیسا کہ اوپر آلے کی علمی تعریف میں ذکر آیا کہ ایک آلے کو کسی نا کسی قسم کی توانائی کے منبع کی ضرورت ہوتی ہے جس کو اس آلے کے ليے درکار ادخال یا input کہا جاتا ہے۔
جن اختراعات میں سخت اور حرکت کرنے والے حصے موجود نہ ہوں تو اس سے عام طور پر مراد ایک پرزے tool کی لی جاتی ہے یا بعض اوقات ایسے آلات ہی کو اختراع بھی کہہ دیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم
ویکی ذخائر پر آلہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |