حرکی توانائی یا حرکتی توانائی (kinetic energy), وُہ اِضافی توانائی جو کسی متحرک جسم کے پاس اُس کی حرکت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اِس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ‘‘مخصوص کمیت والے جسم کو سکون سے حالیہ سمتار میں تسریع (accelerate) کرنے کے لیے مطلوبہ کام کی مقدار’’۔

کلاسیکی میکانکس میں، رفتار v پر سفر کرنے والی (اور بہت زیادہ نہ گھومنے والے) جسم کی حرکی توانائی (mv^2)*1/2 ہوتی ہے۔ حرکی توانائی کی معیاری اکائی جول ہے، جبکہ حرکی توانائی کی برطانوی اکائی فٹ۔پاؤنڈ ہے۔

اطلاقی میکانکس میں، (mv^2)*1/2 حرکی توانائی کا ایک اچھا تخمینہ صرف اسی وقت ہوتا ہے جب ولاسٹی v روشنی کی رفتار سے بہت کم ہو۔

مزید دیکھیے ترمیم