آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک
آل پاکستان لیبر تحریک، پاکستان میں آئی ایم ایف کی پالیسیوں اور سرمایہ داری کے خلاف ملک کی 50 بڑی ٹریڈ یونینز اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا اتحاد ہے جس کی بنیاد 23 جولائی کو راولپنڈی میں اجلاس کے دوران رکھی گئی[1]۔ اجلاس کے موقع پر مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک سولہ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مرحلہ وار احتجاجی تحریک آگے بڑھانے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگست کے مہینے میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ملک بھر کے محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے تاریخی احتجاجی دھرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی[2]۔
اپنے آغاز میں تحریک نے 12 نکاتی متفقہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا[3]، جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت کم کرنے اور پنشن ختم کرنے کے منصوبے ترک کیے جائیں۔ ریلوے سمیت تمام سرکاری اداروں میں چھانٹیاں اور جبری برطرفیاں فوراََ بند کی جائیں۔ پی آئی اے اور سٹیل ملزسمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوراََختم کیاجائے۔ تمام ملازمین کی تنخواؤں میں مہنگائی کے تناسب سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کی غیر قانونی جبری برطرفیاں فوراََ ختم کی جائیں۔ نجکاری کمیشن کو تحلیل کیا جائے اور پچھلی پانچ دہائیوں میں نجکاری کاشکار ہونے والے تمام اداروں کو قومی تحویل میں لیاجائے۔ سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ اور دیہاڑی پر کام کرنے والے تمام محنت کشوں کوساری مراعات کے ساتھ مستقل کیا جائے۔ سول ایوی ایشن کی تقسیم اور ایئرپورٹس کی نجکاری کو فوراََ بند کیا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز سمیت تمام دیگر ادروں میں نافذ شدہ لازمی سروسسزایکٹ کا فوراََ خاتمہ کیاجائے۔ کم از کم اجرت کو دگنا کرتے ہوئے بتدریج ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر کیاجائے۔ ملک میں تعلیمی اور طبی ایمرجنسی کانفاذ کرتے ہوئے دونوں شعبوں کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے۔ سالانہ انکریمنٹ کے خاتمے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے[4]۔
اتحاد میں شامل تنظیمیں
ترمیمپاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن PTUDCآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ptudc.net (Error: unknown archive URL)
آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن
پیپلز یونٹی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن
ایمپلائز یونٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی
پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن
پیپلز ورکرز یونین، پاکستان سٹیل ملز
پاک پی ڈبیلو ڈی اتحاد یونین
آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ورکرز یونین
قائد اعظم یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائزفیڈریشن
آل پی ٹی وی ایمپلائزاینڈ ورکرز یونین
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ورک مین یونی
پنجاب ٹیچر زیونین
پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین
فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی
ریڑھی ہاکرز یونین راولپنڈی کینٹ
آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن
آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن
آل ایمپلائز کوارڈنیشنل کونسل خیبر پختونخوا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سی بی اے یونین
ریل مزدور اتحاد میں شامل 8 یونینز( ریلوے لیبر یونین، ورکشاپ یونین وغیرہ)
ڈرافٹس مین فیڈریشن
آر ڈبلیو ایم سی ورکر یونین سی بی اے
انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ دنیا اخبار۔ "ایمپلائز لیبر تحریک کا 14اگست کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان"۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2020
- ↑ "اردو پوائبٹ"
- ↑ "روزنامہ جنگ"
- ↑ "نوائے وقت"