آمل ماہی پنجابی زبان میں شاعری کی غیر منقوط کتاب ہے
غیر منقوط ایک انتہائی مشکل فن( اسے صنعت مہملہ‘یا ’صنعت عاطلہ‘ کہا جاتا ہے) میں لکھا گیا زاہد مجید کامل کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام زاہد مجید ہے اور تخلص ’’کامل‘‘ ہے۔ انھوں نے پنجابی زبان میں غیر منقوط مکمل کتاب ’’آمل ماہی‘‘ کے نام سے لکھی ہے۔ کتاب 2008ء میں بہاولپور سے مصنف نے خود طبع کرائی۔ آمل ماہی 77 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کی ابتدا ان اشعار سے کی:

لاواں ہوک اسی دی اللہ ساڈا مولااو حاکم کل عالم وسے کرکے اولا
اللہ ساڈی روح دا مالک ساہاں کولوں کو لےللہ ساڈا مولا کہڑی گل دا رولا

کتاب کی بڑی اہم خصوصیت یہ ہے کہ شاعر نے ہر شعر کا پہلا لفظ کلمہ توحید ’’لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ کے حروف میں سے ایک حرف کو بالترتیب بنایا ہے۔ نمونہ کے طور پر ’’لا‘‘ یعنی الف اور لام سے شروع ہونے والے الفاظ درج بالا اشعار اس کا کامل نمونہ ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. آ مل ماہی