غیر منقوط کتب
غیر منقوط(بغیر نقطوں والے حروف یا عبارت)وہ کتاب ہوتی ہے جس کے تمام حروف میں کوئی نقطے والا حرف نہ آئے۔
ادبی صنعتوں میں سے ایک صنعت ” غیر منقوط تحریر“ ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں صرف وہ حروف استعمال کیے جاتے ہیں جن پر نقطہ نہیں ہوتا، نقطے والے حروف سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ یہ بڑی مشکل اور سنگلاخ صنعت ہے اور اس میں بہت کم ادبا پوری طرح کامیاب ہو سکے ہیں ۔
عربی حروف
ترمیمعربی کے غیر منقوط حروف اورمنقوط حروف یہ ہیں
غیر منقوط حروف (أ ح د ر س ص ط ع ك ل م ه و ى)، منقوط حروف (ب ت ث ج خ ذ ز ش ض ظ غ ف ق ن).
اردو حروف
ترمیماردو کے غیر منقوط حروف اورمنقوط حروف یہ ہیں
غیر منقوط حروف (أ ٹ ح د ڈ رڑ س ص ط ع ك گ ل م ه وى)، منقوط حروف (ب پ ت ث ج چ خ ذ ز ژش ض ظ غ ف ق ن ی)
اردو زبان میں کل 36 حروف ہیں جن میں سے 18 حروف ایسے ہیں جن میں نقطہ نہیں آتا۔ یعنی تقریباً آدھی اردو زبان غیر منقوط ہے۔ بہت مشکل ہوتا ہے ایک فقرہ میں ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جن میں نقطہ نہ آتا ہو اور فقرہ کا مفہوم بھی سلامت رہے۔ صرف ایک سطر ہی لکھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ بندہ غور کرے تو ایک لفظ کا غیر منقوط متبادل کئی کئی ہفتے نہیں ملتا،کثیرالسانی ڈکشنری سے استفادہ بھی کچھ کام نہیں آتا مثلاً نِساء کا ترجمہ عورت بنتا ہے۔ عورت میں نقطے پائے جاتے ہیں۔ اگر زن کا لفظ اختیارکریں تو اس میں بھی نقطے پائے جاتے ہیں۔ اس طرح کی بہت سی مثالیں ملیں گی
لیکن علما نے اس پر کتابیں لکھیں
- (1) "ہادی عالم" اردو میں سب سے پہلے سیرتِ نبوی پرغیر منقوط سیرت کی کتاب مولانا ولی رازی نے لکھی گئی ہے۔ سیرت کی اس کتاب میں کہیں بھی کوئی نقطہ نہیں ہے۔ سب الفاظ ایسے استعمال کیے گئے ہیں جن میں نقطہ نہیں آتا۔[1]
- (2) صل علی محمد، صائم چشتی کی نعتیہ شاعری کی کتاب
- (3) غیرمنقوط ترجمہ قرآن ڈاکٹر محمدطاہر مصطفیٰ[2]
- (4) سواطع الالہام، ابو الفضل فیضی کی تفسیر (ھدیۃ العارفین)
- (5) موارد الْكَلم ابو الفضل فیضی اخلاق میں ایک غیر منقوط رسالہ(ھدیۃ العارفین)
- (6) تفسیر سورہ الفاتحہ تالیف علی ابن محمد الحزوری الشافعی مفتی آمدی المتوفى 1210ھ۔(ایضاح المکنون)
- (7) شرح الْفَاتِحَہ الماردینى - عبد السَّلَام بن السَّیِّد عمر بن مُحَمَّد الْحَنَفِی الماردینى الْمُفْتى (ھدیۃ العارفین)
- (8) در الاسرار فی تفسیر القرآن - سید محمود بن محمد الدمشقی المعروف بابن حمزۃ المفتی الحنفی(ایضاح المکنون)
- (9) دیوَان شعر تجلى الرُّومِی مَحْمُود چلبّى بن عبد الله القسطنطینی الرُّومِی الْحَنَفِیی ا(ھدیۃ العارفین)
- (10) قصیدہ نعتیہ منطقى الرُّومِی مصطفى بن احْمَد المشہورالمنطقی (ھدیۃ العارفین)
- (11) شرح على قصی مؤلف: احمد بن محمد بن عمر، ابن خضر(خزانۃ التراث - فهرس مخطوطات)
- (12) تفسیر سوره الكوثر مؤلف: زین العابدین افندی، رومی (خزانہ التراث - فهرس مخطوطات)
- (13) طرح المدر لحل اللالئ والدرر الشربینی: یوسف بن محمد بن عبد الجواد بن خضر<ref>هدیہ العارفین اسماء المؤلفین وآثار المصنفین مؤلف: اسماعیل بن محمد أمین بن میر سلیم البابانی ا
- (14)سلک گوہر ان شاء اللہ خان انشا
- (15)سروں کے سودے مولانا ڈاکٹر شمس الہدی
- (16)سر لولاک منظر پھلوری
- (17)ارحم عالم منظر پھلوری
- (18)ماہ حرا منظر پھلوری
- (19)دیوان بے نقاط ( ملاجامی )
- (20)مطالع الالھام (رسول بخش تمیمی سندھی )
- (21)سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (محمد یاسین سروھی )
- (22)داعی اسلام (مولانا صادق علی بستوی )
- (23)محمد رسول اللہ ( رسول بخش تمیمی سندھی )
- (24)دوسسر, دو داماد( ابو محمد محمد عظیم رائی)
- (25)مدح رسول (راغب مراد آبادی)
- (26)مدح رسول عبدالمجید سوہدروی
- (27) ہمدمِ مکرّم اردو میں سیرت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر سب سے پہلی غیرمنقوط کتاب حضرت مولانا محمد فاروق شاہین عباسی استاذالحدیث جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ نے لکھی۔ سیرت ابوبکرصدیق کی اس کتاب میں کہیں بھی کوئی نقطہ نہیں آتا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ہادی عالم ﷺ | Haad E Aalam" تحقق من قيمة
|url=
(معاونت)۔ kitabosunnat.comkutub-library۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2024[مردہ ربط] - ↑ "اردو زبان میں قرآن کا پہلا غیر منقوط ترجمہ پاکستانی اسلامی سکالر ڈاکٹر طاہر مصطفیٰ نے نئی تاریخ رقم کر دی"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2021-06-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2024
27 نمبر غیرمنقوط کتاب کے تعارف کا اضافہ بقلم:محمد نعمان فاروق، ڈومیلی جہلم۔ بتاریخ 4 نومبر 2024ء بروز سوموار