آموختار
- اردو ویکیپیڈیا کے تربیتی بیان کے لیے دیکھیے، آموختار (Tutorial)۔
آموختار (Tutorial) اصل میں ایک قسم کے درس کو کہا جاتا ہے جو کسی کتاب کا کوئی سبق بھی ہو سکتا ہے اور یا پھر کسی تختۂ سیاہ پر کی جانے والی وضاحت کی صورت میں اور یا پھر یہ کسی جالکار پر کسی قسم کی تربیت کی شکل میں بھی۔ سبق، تعلیم یا درس کے برعکس آموختار کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس سے مراد لغتی اعتبار سے انفرادی یا چند افراد کے گروہ کو دی جانے والی تربییت کی لی جاتی ہے جو کسی اتالیق (Tutor) کی جانب سے بھی دی جا سکتی ہے اور یا پھر کسی آلے کی جانب سے بھی جیسے کہ آج کل ورلڈ وائڈ ویب کے کسی موقع آن لائن پر دی جانے والی ؛ موقع یا کسی سافٹ ویئر کے استعمال کے بارے میں ہدایات کے مجموعے کو بھی اسی آموختار کے زمرے میں شامل کر لیا جاتا ہے۔