آمیزۂ بازار کاری (انگریزی: Marketing mix) تجارت کے لیے تاسیسی نمونہ ہیں۔ تاریخی طور یہ چار پی کے مجموعے کے طور پیش کیا جاتا رہا ہے۔ یہ پی انگریزی زبان کے حرف پی سے بنتے ہیں جس سے یہ چار الفاظ شروع ہوتے ہیں: پراڈکٹ (مصنوعات)، پرائس (نرخ بندی)، پلیس (جگہ یا وہ ذرائع جن سے مصنوعات کی ترسیل و تقسیم ممکن ہو سکے)، فروغ (وہ تشہیری اور ترغیبی کوششیں جن سے صارفین مصنوعات کی جانب مائل ہو سکیں)۔ آمیزۂ بازار کاری کی ایک تعریف تو یہ ہے کہ یہ "ان بازار کاری کے آلات کا مجموعہ ہے جن سے کہ کوئی تجارتی ادارہ اپنے بازار کاری کے مقاصد کو نشان زدہ بازار کے آگے بڑھا سکتا ہے"۔[1] اس طرح سے آمیزۂ بازار کاری چار وسیع سطحوں کا نام ہے جو بازار کاری کے فیصلے کے تابع ہیں: مصنوعات، نرخ بندی (دام طے کرنا)، جگہ اور فروغ۔[2]

سات پی کا نمونہ ترمیم

عام طور سے مارکٹنگ سے چار پی مراد لیے جاتے ہیں، جن کا کہ اوپر تذکرہ کیا جا چکا ہے۔ تاہم خدمات کے ضمن چار مزید پی کا تذکرہ عمومًا متصلًا کیا جاتا ہے۔ یہ پی بھی انگریزی زبان کے حرف پی سے بنتے ہیں جس سے یہ تین الفاظ شروع ہوتے ہیں: فیزی کل ایوی ڈنس (جسمانی ثبوت)، پراسیس (عمل) اور پیپل (لوگ)۔ یاد رہے کہ ان پی سے بننے والوں کو دیگر چار پی سے لازمًا جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔

O جسمانی ثبوت: اس میں کچھ بھی شامل ہے جس سے یہ اشارہ ہوتا ہے کہ ایک خدمت کی جاتی ہے، چاہے یہ پیکیجنگ یا ترسیل رسید ہے۔ زیادہ سے زیادہ کاروباری اداروں میں کچھ جسمانی ثبوت ہیں۔ ہوائی پرواز کے معاملے میں ہوائی جہاز کی ساخت، ایئر ہوسٹسوں اور ہوا باز کی خدمات، غذا، آرام دہ نشست، پڑھنے کے لیے اخبارات و رسائل، بینش کے لیے نشست کے سامنے کا ٹی وی سیٹ، ہیڈ فون، وغیرہ، سبھی شامل ہو سکتے ہیں۔

O لوگ: یہ سرخی تمام ملازمین کو مصنوعات یا خدمت پر کام کر رہے ہیں اور یہ دیکھتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی ملازمتوں کو انجام کیسے دیتے ہیں۔ خدمات کے معاملے میں ایک غور طلب پہلو یہ ہے کہ خدمات اور خدمات کے فراہم کنندے کسی تیسرے فریق کو گاہک کے آگے رکھ تو سکتے ہیں، مگر پھر بھی ان کی جواب دہی کافی بڑھی ہوتی ہے۔ مثلًا، موبائل فون کمپنی کسی فون فروش سے اپنی خدمات کا اندراج تو کروا سکتی ہے، مگر کسی دشواری کی صورت میں گاہک راست طور پر کمپنی سے ہی رجوع ہوگا۔ فون فروش کی ذمے داری اس میں کچھ نہیں ہوگی۔ اس کے بر عکس ایک گھڑی ساز کمپنی جب کسی گھڑی کے دکان کے ذریعے اپنے مصنوعات کو بیچتی ہے اور پھر کچھ مسئلہ پیش آتا ہے، تو اگر گارنٹی کی میعاد میں یہ رو نما ہو تو گھڑی کی دکان والا شخص اپنی خدمات کے ذریعے گاہک کا مسئلہ سلجھا سکتا ہے، راست کمپنی کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔[3]

O عمل: مصنوعات کے بر عکس خدمات لا متناہی سلسلہ ہوتے ہیں۔ لوگ جب فون خدمات، بجلی خدمات وغیرہ سے استفادہ کرتے ہیں، تو وہ دن میں بھی استفادہ کرتے ہیں اور رات میں بھی۔ وہ اتوار اور عام تعطیلات میں بھی ان خدمات سے استفادہ کرتے ہیں جب کہ وہ کام پر نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ بیش تر خدمت کا ایک ہیلپ لائن نمبر ہوتا ہے، جس پر کسی دشواری کی صورت میں صارفین فون کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Kotler, P., Marketing Management, (Millennium Edition), Custom Edition for University of Phoenix, Prentice Hall, 2000, p. 9.
  2. Jerome E. McCarthy (1964)۔ Basic Marketing. A Managerial Approach۔ Homewood, IL: Irwin 
  3. لازمی پی مارکیٹنگ مکس کا دریافت کریں 2019[مردہ ربط]