اردو اکیڈمی آندھرا پردیش
(آندھرا پردیش اردو اکیڈمی سے رجوع مکرر)
اردو اکیڈمی آندھرا پردیش : اس کا قیام 31 دسمبر 1975ء میں عمل میں آیا۔[1] اس کے پہلے صدر اُس دور کے وزیر برائے قانون حکومت آندھرا پردیش آصف پاشاہ صاحب رہے۔
قِسم | ادبی |
---|---|
قانونی حیثیت | منظور شدہ ادارہ |
مقصد | ادبی اور ثقافتی |
مقام |
|
دفتری زبان | اردو |
ویب سائٹ | ویب سائٹ |
قیام
ترمیماردو اکیڈمی، حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے قائم شدہ ایک ادبی اور ثقافتی خود مختار ادارہ ہے۔ آندھرا پردیش کے G.O.Ms. نمبر 1466، تاریخ 31 دزمبر 1975، اے۔ پی۔ سرکاری سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1350 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ اردو زبان اور ادب کے فروغ، تحفظ اور ترقی کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ہے۔[2]
منصوبہ بند پروگرام
ترمیماس ادارے کے کئی منصوبے ہیں جن کو اس کے ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔[3]
- اردو پڑھنے والے طلبہ کو وظائف اور انعامات سے نوازنا
- سیمینار اور مشاعرے اور دیگر ادبی پروگراموں کا اہتمام
- مشہور شعرا ادبا صحافیوں کو انعام و اکرام سے نوازنا
- دارالمطالعوں کا قیام
- خطاطی کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا۔
- آندھرا پردیش میں قدیم مخطوطات، مسودات کی بازیابی، حفاظت اور اشاعت۔
رسالہ قومی زبان
ترمیمسرگرمیاں
ترمیمآج یہ ادارہ موجودہ زیرِ حکومت، کئی منصوبوں کو عمل کر رہا ہے، جن میں ذیل کے پروگرام اہم ہیں۔
- اردو طلبہ کو سکالرشپ
- اردو اداروں کو فرنیچر کے لیے مالی امداد
- اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
- سیمینار اور مشاعروں کو مالی امداد
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "اردو اکیڈمی آندھرا پردیش۔ اپنی بات"۔ 2015-02-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
- ↑ "ویب سائٹ کا سر ورق"۔ 2015-05-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
- ↑ "تربیت اور منصوبے"۔ 2015-05-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
- ↑ "رسالہ قومی زبان"۔ 2015-05-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-10
بیرونی روابط
ترمیم- دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduacademyap.in (Error: unknown archive URL)