آپریشن مرگ بر سرمچار ( Lit. 'باغیوں کی موت') سیستان اور بلوچستان میں بلوچستان لبریشن آرمی اوربلوچستان لبریشن فرنٹ کے عسکریت پسند گروپوں کے سات اہداف [1] کے خلاف پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ذریعے کی گئی جوابی کارروائی کا کوڈ نام تھا۔ 18 جنوری 2024ء کی صبح ایران کے صوبہ بلوچستان میں [2] یہ حملہ پاکستانی حدود میں اسی طرح کے ایرانی میزائل حملے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ ایران کے مطابق پاکستانی حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

پس منظر ترمیم

آپریشن مرگ بر سرمچار 16 جنوری 2024ء کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی جانب سے جیش العدل عسکریت پسند گروپ کے خلاف کیے گئے میزائل حملے کے جواب میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں دو بچے شامل تھے۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. Baba Umar۔ "Pakistan strikes 'seven locations' of BLA terror group inside Iran"۔ Pakistan strikes 'seven locations' of BLA terror group inside Iran 
  2. "Operation Marg Bar Sarmachar"۔ mofa.gov.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2024 
  3. "Pakistan condemns deadly Iranian missile strike on its territory as tensions spike across region"۔ 17 January 2024