شمارندکاری اور بصری قرص دستاویزی طرزیات میں آپٹیکل ڈسک یا بصری قرص (OD) ایک چپٹی اور گول شکل کی ترتاشی طرزیات پر مبنی لدائن سے ڈھکی ہوئی ڈسک ہوتی ہے۔ اس پر ثنائی معطیات (نوالے) کو معکوس (reflecting) اور غیر معکوس سطحوں پر ذخیرا جاتا ہے جنہیں بالترتیب سوراخ (pits) (ثنائی تعداد 0 یا بند) اور زمین (lands) (ثنائی تعداد 1 یا کھول شدہ) کہا جاتا ہے۔ ترتاشی ستون (beam) گھومتی ہوئی قرص کی سطح کو اسکین کرتی ہے۔ سوراخ اور زمین، قرص مکتنز کی سطح پر پڑنے والی ترتاشی روشنی کو مختلف مقدار میں معکوس کرتے ہیں۔ معکوس شدہ روشنی کی اس مختلف مقدار کو سوراخ اور زمین ثنائی معطیات میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

ایک بصری قرص کی نچلی سطح۔

بصری قرص کی تین اقسام ہیں۔ صرف پڑھیے (read-only) جس سے صرف ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے (مثلاً CD اور CD-ROM)، قابل دستاویز (recordable) جس پر ایک بار معطیات لکھا جا سکتا ہے (مثلاً CD-R) اور واپس قابل دستاویز (re-recordable) جس پر بار بار معطیات لکھا جا سکتا ہے (مثلاً CD-RW)۔