أصول الإفتاء و آدابه
أصول الإفتاء و آدابه پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔[1] یہ کتاب افتاء کے اصول و آداب کے حوالے سے عربی زبان میں لکھی جانے والی اہم کتب میں سے ہے ۔ اس میں فتوی کا مفہوم بیان کرنے کے بعد فتوئی کی ضرورت و اہمیت اور افتاء و قضاء کے مابین فرق واضح کیا گیا ہے ۔ فتوی نویسی میں سلف صحابہ وتابعین کے مناہج ذکر کیے گئے ہیں ۔ طبقات فقہائے احناف و شوافع ، مذہب حنفیہ کے مطابق فتوی کے اصول ، علت ، عرف ، حاجت وضرورت اور سید ذرائع کی وجہ سے احکام کی تبدیلی اور افتاء کے احکام و منابج بھی شامل کتاب ہیں ۔ کتاب ابواب و فصول بندی سے عاری ہے ۔ کتاب کے اخیر میں فہرست اعلام دی گئی ہے ، جس میں کتاب کے حواشی میں مذکور اعلام کے تراجم کا ذکر کیا گیا ہے ۔ کتاب مجلد اور خوبصورت سرورق سے مزین ہے۔٣٤٨ صفحات پر مشتمل یہ کتاب ١٤٣٢ ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے ۔[2][3]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | عربی |
موضوع | فقہ |
ویب سائٹ | muftitaqiusmani.com |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ أصول الإفتاء وآدابه - محمد تقي العثماني
- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٤۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢
- ↑ Ünal Şahi̇n (2020-12-31)۔ "Usûlü'l-İftâ ve Âdâbuhû, Muhammed Takî el-Osmânî"۔ Mütefekkir (بزبان ترکی)۔ 7 (14): 635–640۔ ISSN 2148-5631۔ doi:10.30523/mutefekkir.849997