ابتدائی تعلیم یا بنیادی تعلیم دو اردو زبان کی اصطلاحات ہیں جو متبادل انگریزی الفاظ پرائمری ایجوکیشن اور ایلیمنٹری ایجوکیشن کے لیے مستعمل ہیں۔ یہ تعلیمی دور عام طور سے رسمی تعلیم کا اولین مرحلہ ہے۔ یہ قبل از اسکول کے بعد اور ثانوی تعلیم سے پہلے آتا ہے (عام طور سے ابتدائی اسکول میں چلائی جانے والی جماعت اول اور جماعت دوم بھی در حقیقت شروعاتی بچوں کی تعلیم کا حصہ ہیں)۔ ابتدائی تعلیم عمومًا ابتدائی اسکول یا بنیادی اسکول میں انجام پاتی ہے۔ کچھ ممالک میں ابتدائی تعلیم کے بعد مڈل اسکول اور ہائی اسکول و کالج ہوا کرتے ہیں۔ آسٹریلیا میں ابتدائی تعلیم تاسیسی درجوں (grades foundation)سے شروع ہو کر درجۂ ششم تک جاری رہتا ہے۔ اسی طرح ریاستہائے متحدہ امریکا میں بنیادی تعلیم اول سے ششم درجوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کو دو حصوں پرائمری اور مڈل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرائمری تعلیم پانچ سال پر جب مڈل تین سال پر مشتمل ہے۔ اس طرح دنیا کے مختلف حصوں میں یہ درجہ بندی مختلف ہے۔

ابتدائی تعلیم سے استفادہ کرنے والے چلی کے اسکولی بچے۔

حوالہ جات ترمیم