ابتدائی حمل میں خون بہنا
ابتدائی حمل کے خون بہنے سے مراد حمل کی عمر کے 24 ہفتوں سے پہلے (پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران) اندام نہانی سے خون بہنا ہے۔ [2] اگر خون بہت زیادہ ہے تو خون کے بہائو کا صدمہ ہو سکتا ہے۔ [1] جن لوگوں میں خون بہنے کے ساتھ ساتھ ہے ہوشی ، سینے میں درد، سانس لینے میں تکلیف یا کندھے میں درد بھی ہو ان لوگوں میں صدمے کی خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ [1]
ابتدائی حمل میں خون بہنا | |
---|---|
دیگر نام | پہلی سہ ماہی میں خون بہنا، ابتدائی حمل میں اخراج خون، دوسری سہ ماہی میں خون بہنا |
تخصص | قبالیت، زچگی |
طبی پیچیدگیاں | خون بہنے کی وجہ سے صدمہ[1] |
سبب | حمل کا اپنی جگہ سے ہٹے ہونا, جان لیوا اسقاط حمل, حمل کا ضائع ہونا, تنصیب کی وجہ سے خون کا بہائو, حمل ٹروفوبلاسٹک بیماری, پولپس, رحم کے نچلے حصے کا سرطان[1][2] |
تشخیصی طریقہ | عام طور پر شامل ہیں سپیکولم معائنہ، الٹراساؤنڈ، ایچ سی جی[1] |
معالجی تدابیر | بنیادی وجہ پر منحصر ہے[1] |
تعدد | ~30% فیصد حمل[1] |
ابتدائی حمل کے خون بہنے کی عام وجوہات میں غیر معمولی حمل ، اسقاط حمل کا خطرہ اور حمل ضائع ہونا شامل ہیں۔ [2] زیادہ تر اسقاط حمل، حمل کے پہلے 12 ہفتوں میں ہوتے ہیں۔ [2] دیگر وجوہات میں مانع حمل آلہ کی تنصیب کی وجہ سے خون بہنا ، حملاتی ٹرافوبلاسٹک بیماری ، پولپس اور سرطان عنقی شامل ہیں۔ [1] [2] بنیادی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جانچ میں عام طور پر سپیکولم معائنہ ، الٹراساؤنڈ اور ایچ سی جی شامل ہوتے ہیں۔ [1]
علاج بنیادی وجہ پر منحصر ہے۔ اگر رحم کھلنے پر ٹشو نظر آتا ہے تو اسے ہٹا دینا چاہیے۔ [1] جن میں حمل بچہ دانی میں ہے اور جن میں جنین کے دل کی آوازیں آتی ہیں ، ان میں خاص دیکھ بھال اورانتظار عام طور پر مناسب ہے۔ [3] اینٹی ڈی امیون گلوبلین عام طور پر ان لوگوں میں تجویز کی جاتی ہے جن کے خون منفی آر ایچ کا ہوتا ہیں۔ [4] کبھی کبھار سرجری کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ [1]
تقریباً 30فی صد خواتین کو پہلے سہ ماہی (0 سے 12 ہفتوں کی حمل کی عمر)میں خون آتا ہے ۔ دوسری سہ ماہی (12 سے 24 ہفتوں کی حمل کی عمر) میں خون بہنا کم عام ہے۔ [5] تقریباً 15فیصد خواتین جنہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ حاملہ ہیں ان کا اسقاط حمل ہوتا ہے۔ [1] غیر معمولی حمل 2فیصد سے کم حمل میں ہوتا ہے۔ [1]
حوالہ جات:
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ C Breeze (May 2016)۔ "Early pregnancy bleeding."۔ Australian Family Physician۔ 45 (5): 283–6۔ PMID 27166462
- ^ ا ب پ ت ٹ Dorothy Stables، Jean Rankin (2010)۔ Physiology in Childbearing: With Anatomy and Related Biosciences (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 423۔ ISBN 978-0702044113۔ 28 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2020
- ↑ ^ Deutchman, M; Tubay, AT; Turok, D (1 June 2009
- ↑ ^ Coppola, PT; Coppola, M (August 2003)
- ↑ Richard Beebe، Jeffrey Myers (2010)۔ Professional Paramedic, Volume II: Medical Emergencies, Maternal Health & Pediatrics (بزبان انگریزی)۔ Cengage Learning۔ صفحہ: 704۔ ISBN 9781285224909۔ 28 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2020