بین الاقوامی معیاری کتابی عدد

بین الاقوامی معیاری کتابی عدد (International Standard Book Number) ایک منفرد عددی تجارتی کتابی شناختگر ہے جو نو ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے جسے معیاری کتابی عدد (SBN) کہتے ہیں۔ اس ترمیز کے موجد گارڈن فوسٹر تھے۔

بین الاقوامی معیاری کتابی عدد
{{{image_alt}}}
A 13-digit ISBN, 978-3-16-148410-0, as represented by an EAN-13 bar code
سرنامیہISBN
متعارف1970؛ 55 برس قبل (1970)[1]
Managing organisationInternational ISBN Agency
اعداد کی تعداد13 (formerly 10)
Check digitWeighted sum
مثال978-3-16-148410-0
ویب سائٹisbn-international.org

دس ہندسوں کے بین الاقوامی معیاری کتابی عدد کو بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت نے 1970ء میں بنایا اور اسے بطور بین الاقوامی معیار 2108 کے طور پر متعارف کروایا۔ لیکن نو ہندسوں کا ایس بی این ترمیز برطانیہ میں 1974ء تک نافذ رہا۔ نو ہندسوں کے معیاری عدد کو عدد "صفر" کا اضافہ کر کے آئی ایس بی این بنایا جا سکتا ہے۔ موجودہ دور میں آئیسو TC 46/SC 9 نے آئی ایس بی این کی ذمہ داری لی ہوئی ہے۔

یکم جنوری 2007ء سے آئی ایس بی این تیرہ ہندسوں پر مشتمل ہے اور اس کی شکلبندی "بکلینڈ ای اے این-13ایس سے مطابقت رکھتا ہے۔

عام طور پر زیادہ نجی نشریاتی اداروں کی کتابیں آئی ایس بی این عدد کے بغیر شائع کی جاتی ہیں یا ناشر آئی ایس بی این طریقہ کار کا خیال نہیں کرتا، تا ہم یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اور بعد میں بھی بھی اس کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

اسی طرح کا ایک اور بین الاقوامی معیاری سلسلی عدد (ISSN) اکثر سلسلہ وار جرائد وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم