ابراہیم بن حارث
ابراہیم بن حارث ؓ صحابی رسولﷺ ہیں۔
ابراہیم بن حارث | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
ابراہیم بن حارث ؓبن خالد بن صخر بن عامر بن کعب بن تیم بن مرہ القرشی التیمی۔ امام بخاری ؒ نے فرمایا :انھوں نے اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کی اور ابن مندہ نے صحیح سند سے زید بن الھادی سے انھوں نے محمد بن ابراہیم التیمی سے ،ان کے والد مہاجرین میں شامل تھے۔ابن عبد البر ؒ نے ان کے والد کے حالات میں یوں کہا ہے: الحارث بن خالد ،انھوں نے حبشہ ہجر کی،وہیں ان کے موسی ، زینب اور پیدا ہوئے اور وہیں ان کی وفات ہوئی۔یہ مصعب کاقول ہے۔ان کے علاوہ کسی نے کہا ہے: حارث ان لوگوں کو مدینہ کے ارادے سے لے کر نکلے ،راستے میں انھوں نے پانی پیا تو سوائے حارث کے سب فوت ہو گئے۔
میں(حافظ ابن حجر ؒ) کہتا ہوں:کہ ہو سکتا ہے ان کا ابراہیم ،جو محمد کے والد ہیں،علاوہ کوئی اور بیٹا ہو۔بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جو شخص اس زمانے میں وفات پا رہا ہے اتنے عرصے بعد اس کی کوئی اولاد کیسے ہو سکتی ہے۔ابن مندہ نے ایک سند سے نقل کیاہے جس میں کوئی حرج نہیں۔وہ روایت یوں ہے محمد بن ابراہیم تیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ہمیں رسول اللہ ﷺ نے ایک مہم پر روانہ فرمایا ۔(الحدیث)اگر کوئی نفس الامر مین یہ روایت صحیح ثابت ہو جائے تو ابراہیم ایک ہی ہیں۔وہ نبی ﷺ کے بعد زندہ رہے۔ [1] [2] [3]