ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص

ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص آپ عشرہ مبشرہ صحابی سعد بن ابی وقاص کے بیٹے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن زبیر کے دور حکومت میں یمن کے گورنر تھے،پہلے یمن کے گورنر عبد اللہ بن عبد الرحمن تھے پھر اس کی جگہ عبد اللہ ابن زبیر نے آپ کو گورنر مقرر کر دیا ۔[1] آپ کے والد، [2] حضرت سعد بن ابی وقاص، سب سے پہلے خدا کی خاطر تیر مارنے والے تھے آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں کی اولاد میں سے تھے۔ خلیفہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے دور میں عراق کی فتح اور اسلامی فتح فارس کے سپہ سالار فوج کا شمار ان دس عشرہ مبشرہ صحابہ میں ہوتا تھا جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں جنت کی بشارت دی تھی۔حضرت سعد بن ابی وقاص ان میں سے ایک تھے۔ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص الزہری المدنی جو تیسرے (طبقہ) کے ثقہ راوی تھے۔آپ کی وفات سو ہجری کے بعد ہوئی۔[3]

ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص
معلومات شخصیت
پیدائشی نام إبراهيم بن سعد بن أبي وقاص
لقب القرشي، بنو زہرہ
والد سعد بن ابی وقاص
والدہ زُبد بنت الحارث بن يعمر بن شراحيل
عملی زندگی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. أبو الفرج الأصفهاني، الأغاني، الناشر دار الطباعة، طبعة بولاق، ط1، 1285ه‍، ج6، ص164.
  2. شمس الدين الذهبي، سير اعلام النبلاء، الناشر مؤسسة الرسالة، 2001م، ج1، ص98-99.
  3. الطبقات الكبرى لابن سعد - ترجمة عامر بن سعد آرکائیو شدہ 2017-08-22 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]