ابنیر نیر کا بیٹا جو ساؤل بادشاہ کے باپ قیس کا بھائی تھا۔ اِس طرح ساؤل اُس کا تایازاد بھائی تھا۔ ابنیر ساؤل کی فوج کا سپہ سالار تھا۔[1] جب ساؤل داؤد کا پیچھا کر رہا تھا تو وہ اُس کے ساتھ تھا۔[2] داؤد نے اسے جھڑکا تھا کیونکہ اُس نے اپنے مالک کی حفاظت کرنے میں کوتاہی کی تھی۔[3] ساؤل کی موت کے بعد ابنیر نے اُس کے بیٹے اشبوست کو اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔[4] ابنیر اور اُس کے آدمیوں کی جنگ داؤد اور اُس کے ملازموں کے ساتھ جبعون کے تالاب پر ہوئی۔ ابنیر کی فوج نے شکست کھائی۔ میدانِ جنگ سے پسپا ہوتے وقت عساہیل نے جو یوآب کا بھائی تھا، ابنیر کا پیچھا کیا۔ لیکن ابنیر نے اُسے ہلاک کر دیا۔[5] کچھ عرصے بعد اشبوست اور ابنیر کا جھگڑا ہو گیا۔ اِس کا یہ نتیجہ نکلا کے ابنیر داؤد کے ساتھ مِل گیا۔ جب یوآب نے سُنا تو اُس نے جاسوس سمجھتے ہوئے یا اِس بہانے کی آڑ میں ابنیر کو قتل کر کے اپنے بھائی عساہیل کے خون کا بدلہ لیا۔ داؤد نبی و بادشاہ ابنیر کی موت پر بہت افسردہ ہوئے انھوں نے کہا ”کیا تم نہیں جانتے ہو کہ آج کے دن ایک سردار بلکہ بہت بڑا آدمی اِسرائیل میں مرا ہے؟“ اُس نے اپنے جانشین کو وصیت کی کہ وہ ابنیر کے خون کا بدلہ لے۔[6]

ابنیر
(عبرانی میں: אבנר ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ابنیر ہرے کپڑوں میں

معلومات شخصیت
مدفن الخلیل   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ عین دور کی ساحرہ   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. 1 سموئیل باب 14 آیت 50
  2. 1 سموئیل باب 26 آیت 5
  3. 1 سموئیل باب 5
  4. 2 سموئیل باب 2 آیت 8
  5. 2 سموئیل باب 2 آیت 12 تا 32
  6. 1 سلاطین باب 2 آیت 5