اشبوست

اسرائیل مملکت کا دوسرا بادشاہ

اشبوست(אִֽישְׁבֹּ֫שֶׁת; معیاری: Ishbóshet; طبری: ʼΚbṓšeṯ) اور اسے اشبال (אֶשְׁבַּ֫עַל; معیاری: Eshbáʻal; ظبری: ʼEšbáʻal) بھی کہتے ہیں۔ اس نام کا مطلب ”حیاء دار آدمی“ بنتا ہے۔

اشبوست
اسرائیل کا بادشاہ
اشبوست اور داؤد کے فوجیوں کے درمیان مقابلہ
1012 – 1010 ق م
پیشروساؤل
جانشینداؤد
خاندانساؤل کا گھرانہ
والدساؤل
پیدائش1052 ق م
وفات1005 ق م

عبرانی بائبل کے مطابق، اشبال یا عشبال،ساؤل کے چار بیٹوں میں سے ایک بیٹا تھا۔ اشبوت کو ساؤل کی موت کے بعد اسرائیل کا دوسرا بادشاہ چنا گیا تھا۔ اس کو بادشاہ اس کے تین بڑے بھائیوں اور باپ کے جلبوعہ کی جنگ میں وفات کے بعد بنایا گیا تھا[1]۔

بادشاہت اور موت

ترمیم

بائبل کی کہانی کے مطابق، اشبوت کو بادشاہ ابنیر کے اعلان کے بعد بناگیا۔ ابنیر، ساؤل کی فوج کا کمانڈر تھا۔ اس کی پوسٹ محنایم میں شرق اردن (خطہ) میں تھی(1 سموئیل 31:1

بادشاہ بنتے وقت اس کی عمر چالیس سال تھی۔ (2 سموئیل 2:10)

 
مورگن بائبل سے لی گئی خیالی تصویر جس میں اشبوست کے دو کمانڈر اس کا قتل کر رہے ہیں۔

البتہ، ساؤل کی موت کے بعد قبیلہ یہودہ کو ساؤل کے بادشاہت سے جدا کر دیا گیا تھا اور اس کا اعلان داؤد نے کیا تھا۔ اور کہا تھا قبیلہ یہودہ کا میں الگ بادشاہ ہوں گا۔ اور اسی بات کو لے کر جنگ شروع ہو گئی۔ (2 سموئیل 2:12) اور داؤد کا گروہ اشبوست پر غالب آگیا۔ (2 سموئیل 3:1)

لیکن جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوئی، جب تک ابنیر نے داؤد کی فوج میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ (2 سموئیل 3:6)

داؤد نے ولی امن کے لیے شرط رکھی کہ اس کی بیوی (میکال) کو اس کے پاس واپس بھیج دیا جائے۔ جسے اشبوست نے پ پورا کیا۔ (2 سموئیل 3:14) ابنیر کی موت کے بعد اشبوست نے اقتدار ملنے کی امید چھوڑ دی (2 سموئیل 4:1)

اشبوست کو سن 1005 ق م میں اس کے فوج کے دو کمانڈروں نے قتل کیا تھا جن کا نام ریکاب اور بعنہ تھا۔ (2 سموئیل 4:5) دونوں نے قتل کرکے سوچا کہ داؤد ان کو اس کا انعام دیں گے مگر داؤد نہایت ایماندار، متقی اور اصولوں کے پکے تھے انھوں نے فوری طور پر ان قاتلوں کو سزا دی انھوں نے ان کو ان کے ہاتھوں سے لٹکا کر ان کے پاؤں کاٹ دیے۔ اور داؤد نے اشبوت کو ابنیر کے ساتھ الخلیل میں دفن کروایا۔ (2 سموئیل 4:12)

حوالہ جات

ترمیم
  1. John Bright (2000)۔ بنی اسرائیل کی تاریخ۔ Westminster John Knox Press۔ ص 195۔ ISBN:978-0-664-22068-6۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-28

بیرونی روابط

ترمیم
اشبوست
چھوٹی شاخ قبیلہ بنیامین
شاہی القاب
ماقبل  اسرائیل کے بادشاہ
1007 ق م – 1005 ق م
مابعد