ابن الحسن عباسی

پاکستانی اسلامی اسکالر

ابن الحسن عباسی (1972–2020ء) پاکستانی عالم دین، ادیب، مصنف، جامعہ تراث الاسلام کراچی کے بانی و مہتمم اور ماہنامہ النخیل کے مدیر تھے۔

ابن الحسن عباسی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1972ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 14 دسمبر 2020ء (47–48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دارالعلوم کراچی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مصنف ،  کالم نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سوانح

ترمیم

مسعود عباسی ابن مخدوم عباسی 1972ء میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے قلمی نام ابن الحسن عباسی سے معروف ہیں۔ 1993ء میں انھوں نے دار العلوم کراچی سے سند فضیلت حاصل کی، 1993 تا 2010ء انھوں نے جامعہ فاروقیہ کراچی میں تدریسی خدمات انجام دیں، پھر 2010ء سے تا دم حیات جامعہ ترات الاسلام کراچی کے شیخ الحدیث بانی و مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔[2] نیز سولہ سال تک وفاق المدارس کے ماہانہ ترجمان کے بانی مدیر رہے؛ اس کے بعد ماہنامہ النخیل کا اجرا کیا اور تاوفات اس کے مدیر رہے۔ ان کی زندگی کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انھوں نے اپنی وفات سے چند مہینوں پہلے مشاہیر اہل علم کی مطالعاتی زندگی پر ماہنامہ النخیل، کراچی کا یادگار شمارہ ”یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ“ کے نام سے شائع کیا، جس میں مطالعاتی زندگی پر مبنی عالم اسلام کے تقریبا 80 اہل علم و ادب کی تحریریں مضمون نگار کے مختصر تعارف کے ساتھ شامل ہیں۔[3][4]


ان کا انتقال 27 ربیع الثانی 1442ھ مطابق 14 دسمبر 2020ء کو ہوا۔[2][3]

تصانیف

ترمیم

ماہنامہ النخیل کے خصوصی نمبر ”یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ“ کے علاوہ ان کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[2][5][6][7][4]

  • ترتیب کشف الباری شرح صحیح بخاری (کتاب المغازی تا کتاب النفقات؛ چھ جلدیں)
  • متاع وقت اور کاروانِ علم
  • کرنیں
  • داستاں کہتے کہتے
  • کتابوں کی درسگاہ میں
  • کتاب نما
  • التجائے مسافر
  • مدارس: ماضی، حال، مستقبل
  • کچھ دیر غیر مقلدین کے ساتھ
  • وفاق المدارس: ساٹھ سالہ تاریخ
  • درسِ مقامات حریری
  • توضیح الدراسہ شرح حماسہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://snowwhitecarpetcleaning.com.au
  2. ^ ا ب پ محمد عمر نظام آبادی (18 دسمبر 2020)۔ "مولانا ابن الحسن عباسی :شمعِ روشن بجھ گئی"۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023ء 
  3. ^ ا ب محمد صادق حسین قاسمی کریم نگری (15 دسمبر 2020)۔ "مولانا ابن الحسن عباسیؒ کا انتقال:علم و ادب کی محفل سونی ہو گئی!"۔ asrehazir.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023  [مردہ ربط]
  4. ^ ا ب سید ابراہیم حسامی قاسمی (23 دسمبر 2020)۔ "گلشنِ علم و ادب کا زھرۂ جمالاں چل بسا آہ! مولانا ابن الحسن عباسیؒ"۔ asrehazir.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023  [مردہ ربط]
  5. "ابن الحسن عباسی کی کتابیں ریختہ پر"۔ rekhta.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023ء 
  6. "ابن الحسن عباسی کی کتابیں کتاب و سنت ڈاٹ کام پر"۔ kitabosunnat.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023ء 
  7. شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی (16 دسمبر 2020ء)۔ "آہ ۔۔۔! مولانا ابن الحسن عباسی"۔ millattimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2023ء