ابن دینار
ابن دینار طبیب تھے، ابن ابی اصیبعہ نے ان کے بارے میں کچھ یوں لکھا ہے : “وہ نصر الدولہ بن مروان (401-453 ہجری) کے دنوں میں میافارقین میں تھے، وہ طب کے فاضل تھے، درست علاج اور ادویات بنانے کے ماہر تھے، میں نے ان کا ایک اقراباذین دیکھا ہے جو حسنِ تصنیف وتالیف اور حسنِ اختیار میں اپنا ثانی نہیں رکھتا” ابن دینار سے اطباء اور عوام میں مشہور و معروف ایک شربت بھی منسوب کیا جاتا ہے جو “شراب الدیناری” کے نام سے مشہور ہے۔