ابن مہند
ابو المطرف عبد الرحمن بن محمد بن عبد الکبیر بن مہند اللخمی، طبیب، ادویہ ساز اور زراعت کے عالم تھے، اندلس کے شہر طلیطلہ سے تعلق رکھتے تھے، 389 ہجری کو پیدا ہوئے، قرطبہ میں تعلیم حاصل کی، ابن الآبار تذکرہ کرتے ہیں کہ انھیں طلیطلہ میں المامون بن ذی النون کے باغ کی باغبانی سونپی گئی اور یہ باغ بہت مشہور ہوا، بہت ساری تصانیف چھوڑیں جن میں “الادویہ المفردہ” قابلِ ذکر ہے، ان کی وفات 467 ہجری کو ہوئی۔