ابن کشکاریا
یحیی بن کشکاریا چوتھی صدی ہجری کے طبیب اور عالم ہیں، سنان بن ثابت کے نمایاں شاگردوں میں سے تھے، ابن ابی اصیبعہ نے طب میں ان کی شہرت کا تذکرہ کیا ہے، سیف الدولہ بن حمدان کے دربار سے منسلک تھے اور جب عضد الدولہ نے ان کے نام سے منسوب بیمارستان بنایا تو انھیں وہاں مقرر کیا اور ان کا خوب اکرام کیا۔