ان کا نام “ابو الرشید مبشر بن احمد بن علی” ہے، رازی الاصل ہیں، بغداد میں 530 ہجری کو پیدا ہوئے، ریاضی دان تھے، خاص طور سے حساب، خواص الاعداد، جبر، مقابلہ اور ہیئت میں مہارت رکھتے تھے، خلیفہ الناصر لدین اللہ نے انھیں “الدار الخلیفیہ” لائبریری کے لیے کتب کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی تھی اور انھیں شاہ عادل بن ابی بکر الایوبی کی طرف موصل بھیجا تھا جہاں ان کی 589 ہجری کو وفات ہوئی۔