ابو حسن احمر
ابو حسن علی بن مبارک (194ھ) اور بعض اوقات ان کا نام ابو حسن علی بن حسن لکھا جاتا ہے ۔ وہ "الاحمر" کے لقب سے معروف ہیں۔ وہ کوفہ کے ایک نحوی تھے اور کوفہ کے نحوی مدرسہ کے تیسرے طبقے کے مشہور نحویوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کسائی کی صحبت اختیار کی، جو بہت سے لوگوں کے نزدیک نحوی مدرسہ کوفیہ کے حقیقی بانی مانے جاتے ہیں ۔[1]
ابو حسن احمر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 810ء |
شہریت | خلافت عباسیہ |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمعلی بن مبارک بصری میں پیدا ہوئے، پھر بغداد منتقل ہو گئے، جہاں ابتدا میں وہ خلیفہ ہارون الرشید کے لیے سپاہی کے طور پر کام کرتے تھے۔ بعد ازاں، انہوں نے علم کی طرف رجوع کیا اور کسائی کی صحبت اختیار کی۔جب بھی کسائی ہارون رشید کے دربار میں آتے، علی بن مبارک ان کے پیچھے چل کر ان سے حدیث سنتے اور علمی مسائل پر بحث کرتے، یہاں تک کہ وہ ان کے قریبی ساتھی بن گئے۔
جب الکسائی کو برص کی بیماری لاحق ہوئی، تو علی بن مبارک نے امین کی تربیت کی ذمہ داری سنبھالی،حالانکہ پہلے یہ ذمہ داری کسائی کے پاس تھی۔ علی بن مبارک کے درمیان الفراء اور عبد الملک اصمعی کے ساتھ علمی مسابقت تھی۔ ان کی وفات 194ھ میں ہوئی، تاہم کچھ روایات کے مطابق ان کی وفات 206ھ یا 210ھ میں ہوئی۔ جب علی بن مبارک کا انتقال ہوا، تو الفراء نے کہا: "وہ شخص چلا گیا جو میری رائے سے خاص طور پر نحو کے مسائل میں مختلف تھا، ۔"[2].[3][4][5].[6] .[7]
مؤلفات
ترمیممندرجہ ذیل کام ان سے منسوب ہیں۔:[3]
- «كتاب التفسير».
- «يقين البلغاء».
- «التصريف».
حوالہ جات
ترمیم- ↑ فؤاد سزكين. تاريخ التراث العربي. المجلد الثامن، الجزء الأول: علم اللغة. ترجمة: عرفة مصطفى. نشر: إدارة الثقافة والنشر بجامعة الملك محمد بن سعود الإسلامية. طبعة 1988. ص. 205
- ↑ عبد الكريم الأسعد. الوسيط في تاريخ النحو العربي. دار الشروق للنشر والتوزيع - الرياض. الطبعة الأولى. ص. 73-74
- ^ ا ب فؤاد سزكين، ج. 8، ص. 206
- ↑ أبو البركات الأنباري. نزهة الألباء في طبقات الأدباء. المجلد الأول، ص. 80
- ↑ نزهة الألباء في طبقات الأدباء (80/1)
- ↑ عبد الكريم الأسعد، ص. 75
- ↑ جلال الدين السيوطي. بغية الوعاة في طبقات اللغويين والنحاة. المجلد الثاني، 2. 158-159