کوفہ
کوفہ (عربی میں كوفة ) عراق کا ایک شہر ہے جو دریائے فرات کے کنارے آباد ہے۔ یہ صوبہ نجف میں شامل ہے۔ نجف سے صرف 10 کلومیٹر اور بغداد سے جنوب میں 170 کلومیٹر اور نجف سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ 2003ء میں اس کی آبادی تقریباً 110,000 تھی۔ کوفہ اور نجف دونوں شہر وسیع تر ہونے کی وجہ سے اب ایک شہر معلوم ہوتے ہیں جسے دنیا میں نجف کے نام سے جانا جاتا ہے کوفہ میں سامراء، کربلا، کاظمین اور نجف کی وجہ سے یہ اہل تشیع کے نزدیک عراق کے مقدس شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس شہر کو 638ء مطابق 17 ہجری میں خلیفہ ثانی عمر بن الخطاب کی آمد پر بسایا گیا تھا۔ علی ابن ابی طالب کے دور میں اسلامی مملکت کا دار الخلافہ تھا۔ اس شہر کے نام پر خط کوفی مشہور ہے جو قرآن کے لکھے جانے کے لیے ابتدا میں استعمال ہوتا رہا ہے۔
کوفہ | |
---|---|
(عربی میں: الكوفة) | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | عراق [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | محافظہ نجف |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 32°02′N 44°24′E / 32.03°N 44.4°E |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 99135 |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ کوفہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2024ء