ابو خطاب اسدی
کوفہ میں پیدا ہوا۔ حضرت امام جعفر صادق کا داعی تھا جو گمراہ ہو گیا جس کی بنا پر حضرت امام جعفر صادق نے اس سے بات چیت منقطع کر دی۔
والی کوفہ عیسی بن موسی کے حکم پر گرفتار کر کے پھانسی دے دی گئی۔
اس کے پیروکاروں کو نصیری کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شیعہ کا اسماعیلی فرقہ اس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وجود میں آیا لیکن عہد فاطمی میں اس کی تحریریں قابل مذمت ٹھریں۔